Archive for the ‘Pakistan & Kashmir’ Category

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے یومِ شہادت دخترِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیدہ فاطمہ الزھراء سلام اللہ علیھا کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وارث زہراء سلام اللہ علیھا حضرت بقیتہ اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای اور پوری امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا    کہ حضرت سیدہ الزھراء سلام اللہ علیھا جنھوں نے ایک بیٹی، شریکہ حیات اور ماں کے طور پر جو کردار ادا کیا وہ خواتین کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری خواتین اپنے اندر حضرت فاطمہ الزھراء جیسی استقامت پیدا کریں اور تربیت اولاد میں ان اصولوں پر عمل پیرا ہوں جن کی مدد سے معاشرے کو ایسے افراد میسر آ سکیں جن کی رگوں میں حریت حسینی لہو بن کے دوڑتی ہو۔انہوں نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنت البقیع جہاں اہلِ بیت رسول و اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دفن ہیں کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے اور اسے عوام الناس کے لئے کھولا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے گلگت میں مرکزی جامع مسجد امامیہ کو سیل کیے جانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی ایسی کاروائیاں امن عمل کو نقصان پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور مرکزی انتظامیہ کو دہشت گردوں اور امن پسند شہریوں میں تمیز کرنی چاہیے۔   سانحہ کوہستان و چلاس کے مرکزی ملزمان کی گرفتاریوں پر حکومت کی طرف سے مصلحت پسندی اور سست روی پر ان کا کہنا تھاکہ حکومت انہیںفوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے لا کر قرار واقعی سزا دلوائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرانتظامیہ کرفیو نافذ کر کے نقص امن کے نام پر پرامن محب وطن پاکستانیوں کو گرفتارکر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک شیعہ نسل کشی کے باوجودہم پاکستان کے قانون کا احترام کر رہے ہیںلیکن اس کے باوجود حکومتی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے یکطرفہ کیے جانے والے ایسے تمام اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ جامع مسجد امامیہ کو فوری طور پر نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے اورمعصوم شہریوں کے خلاف کاروائیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں کو پوراکیا جائے۔

کراچي… پاکستان کي فضائي حدود ميں غير قانوني طور پر داخل ہو نے والے غير ملکي فوجي جہاز کو پاکستان ايئر فورس نے  کراچي ايئر پورٹ پر لينڈ کراديا ہے جس کے بعد طيارے کي چيکنگ جا ري ہے،جيو ٹي وي کے نمائندے طارق ابو الحسن کے مطابق فوجي طيارہ بگرام ايئربيس سے يواے اي کے المکتوم ايئرپورٹ جارہاتھا،ايئر پورٹ ذرائع کے مطابق طيارہ انتانوف124اورپروازنمبروي ڈي اے1455ہے.ذرائع کے مطابق بگرام سے المکتوم ايئرپورٹ جانيوالے طيارے نيٹورسد کيلئے استعمال ہوتے ہيں مذکورہ غيرملکي فوجي مال بردارطيارے کو بعض خفيہ اطلاعات پرکراچي ميں اتاراگيا جس کي چيکنگ جاري ہے.

ایس یو سی کے زیراہتمام منعقدہ علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی و امن کا درس دیتا ہے، دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ نتھی کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، دہشتگرد انسانیت دشمن درندے ہیں، حکومت سخت ایکشن لے۔شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ “علماء کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب و مسلک نہیں، وہ صرف انسانیت دشمن وحشی درندے ہیں، حکومت دہشتگردی کے خلاف صحیح معنوں میں ایکشن لے کر دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اتحاد امت کی اشد ضرورت ہے، غیر ملکی قوتیں اُمت مسلمہ میں فتنہ ڈالنے کیلئے کوشاں ہیں، ایم ایم اے اتحاد اُمت کی طرف اچھا اقدام تھا، مستقبل میں ایسی کوششوں کو جاری رکھا جائے، آمدہ الیکشن میں علماء کرام بھرپور کردار ادا کریں اور متحرک ہو جائیں۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ تمام مسالک باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں، علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، اس موقع پر تحریک جعفریہ پاکستان سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ کانفرنس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، وزارت حسین نقوی، علامہ شیخ محمد حسین نجفی، علامہ افتخار نقوی، علامہ رمضان توقیر، علامہ افضل حیدری، علامہ تقی نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، علامہ ظفر عباس شہانی، علامہ آغا عباس رضوی، علامہ عبدالجلیل نقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ جمعہ اسدی، علامہ مہدی نجفی، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ شبیر میثمی، مفتی کفایت حسین نقوی اور علامہ عارف واحدی، علامہ احسان اتحادی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔  علماء کرام نے کانفرنس سے خطاب کے دوران مقرریں کا کہنا تھا کہ دہشتگرد صرف دہشتگرد ہے، اس کا کسی مذہب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی چاہے بازار میں ہو، سکول میں ہو، تھانہ یا مسجد و امام بارگاہ میں، اس میں معصوم لوگوں کی جانوں کا ضیائع ہوتا ہے اور اسلام کسی ایک انسان کے قتل کو بھی پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مذموم سازش کے تحت دہشتگردی کو اسلام سے نتھی کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے، جبکہ اسلام رواداری کا درس دیتا ہے۔
مقررین نے کہا کہ دہشتگرد کی تعریف اتنی ہی کافی ہے کہ وہ صرف اور صرف انسانیت دشمن وحشی درندے ہیں، جن کا کام معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا ہے۔ شرکاء نے ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہیں کر رہے، جبکہ جن دہشتگردوں کو پکڑ کر سزائیں دی جا چکی ہیں انہیں بھی کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانیت دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ کانفرنس میں کوئٹہ، گلگت، بلتستان، پارہ چنار، کراچی، پشاور،خانپور سمیت پورے ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ غیر ملکی عناصر بھی ملک میں منافرت پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں، اس سلسلے میں بھی علماء کرام بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان اتحاد کا مظاہرہ کریں، کیونکہ جتنی ضرورت اتحاد کی آج ہے اس سے قبل نہ تھی، مقررین نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں اتحاد اُمت کی طرف اچھی پیش رفت تھی اور مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششوں کی ضرورت ہے۔ علمائے کرام ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں اور اس حوالے سے فعال کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مقررین نے تمام مسالک کے باہمی احترام پر بھی زور دیا کہ باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکھ کر آگے کی طرف گامزن ہوا جائے۔  اس موقع پر سیاچن میں دبے فوجی جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ علمائے کرام کے ہزاروں کے اجتماع نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ قدم بڑھائیں، ہمیں اپنا ہم رکاب پائیں گے، اس موقع پر علماء کرام نے تحریک جعفریہ پاکستان سے حکومت کی طرف سے عائد پابندی اُٹھانے کا بھی پُر زور مطالبہ کیا۔

دہشتگردی کیخلاف منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں دہشتگردی، قتل و غارت اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے مگر ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ کسی بھی قاتل اور دہشتگرد کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ کی طرف جانے والی ریلی علامتی مارچ تھا، حکمران ملک میں جاری دہشت گردی کو روکیں ورنہ اگلے مرحلے میں ایسا مارچ کریں گے جس سے حکومتی ایوان ہل جائیں گے، سانحہ کوہستان ہو یا سانحہ چلاس، کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ ہو یا کراچی و پارا چنار میں قتل عام، یہ گھمبیر صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ملک ایک قتل گاہ ہے، جہاں جنگل کا قانون ہے اور کوئی پرسان حال نہیں، ہم ذمہ داروں پر حجت تمام کر چکے ہیں۔ ایسی سنگین صورتحال میں کسی بڑے اقدام کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہتا ۔لہذا ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام میں جا کر حالات کی سنگینی سے آگاہ کریں اور انہیں متحد و بیدار کریں، تاکہ اس ظلم و نا انصافی کے ازالے کیلئے اقدام کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں علمائے کرام کی احتجاجی ریلی سے قبل منعقدہ علماء کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ مکتب تشیع دین اسلام کی سب سے ارفع و اعلٰی تعبیر و تشریح کا نام ہے۔ ہم تمام مکاتب اور مسالک کے احترام کے قائل ہیں اور اُمت مسلمہ کا ایک باوقار اور طاقتور حصہ ہونے کے ناطے اسلام و مسلمین کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف ہراول دستہ کے طور پر میدان عمل میں ہیں اور دور حاضر میں غیر اسلامی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے میں پیش پیش ہیں۔ اصلاح معاشرہ، امر بالمعروف، نہی عن المنکر جیسے فریضے اور اجتماعی ذمہ داریوں سے آگاہ علمائے کرام کی بھر پور شرکت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کے مسائل سے غافل نہیں ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ملک کے طول وعرض میں دہشتگردی، قتل و غارت اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے مگر ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ کسی بھی قاتل اور دہشتگرد کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا۔ آخر قاتلوں کو کھلی چھٹی کون دے رہا ہے؟ دہشتگردوں کی فیکٹریاں کہاں ہیں؟ یہ کہاں پلتے ہیں؟ رول آف لاء کیوں نہیں قائم ہوسکا؟ ان حالات میں ناگزیر ہے کہ قاتلوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائے ہم اس حوالے سے ہر باضمیر شخص، ادارے، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان سے رابطے کر کے مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے علماء کانفرنس میں شریک تمام علماء کو یکم جولائی کو مینار پاکستان کے سائے تلے قرآن سنت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سب اس پروگرام میں شریک ہوں اور پیروان ولایت کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے اظہار یکجہتی کریں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ تمام شیعہ گروہ اور تنظیمیں ملکی وقار اور تشیعُ کی سربلندی کیلئے ایک ہو کر آواز بلندکریں، ملی یکجہتی کا اظہار، وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مکتب تشیع کے حقوق کی بازیابی کیلئے پیروان ولایت کو ولایت فقیہ کی سرپرستی میں آگے بڑھنا ہو گا، تمام نوجوان علماء کو بزرگ علماء کا احترام کرنا چاہئے اور یہ اُن کا فرض بنتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بزرگ علماء بھی دست شفقت بڑھاتے ہوئے نوجوانوں کی غلطیوں سے درگزر کریں۔ انہوں نے کہا کہ چار سے سال سے ہم میدان عمل میں ہیں، ہم اس وقت میدان میں آئے جب ملت میں جمود تھا، ملت تشیع کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی تھی، لیکن آج الحمداللہ ملی بیداری کا سفر شروع ہو چکا ہے، کراچی میں نشتر پارک کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے عوامی سمندر نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم ایک ہیں، علماء کانفرنس میں جس بڑے پن کا مظاہرہ کیا گیا اسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اب یہ بیداری عمل آگے تیزی سے بڑھ رہا ہے، تمام علماء کو چاہئے کہ وہ اپنی صفوں میں ان افراد پر نظر رکھیں جو ملی اور قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ سلیقے اور کام کرنے کا اختلاف ہو سکتا ہے، یہ اختلاف مدارس میں، علماء میں، ہر جگہ موجود ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی کسی کی ضد میں کام کر رہا ہے، ملت تشیع کے وقار کی خاطر جس سے جو ہوپا رہا ہے وہ کر رہا ہے۔ علماء کانفرنس میں شریک تمام علماء کو یکم جولائی کو مینار پاکستان کے سائے تلے قرآن سنت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ تمام علما کو دعوت دی جاتی ہے کہ یکم جولائی کے پروگرام میں شریک ہوں اور پیروان ولایت کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے اظہار یکجہتی کریں اور دشمن پر ثابت کریں کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک جگہ جمع ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دشمن نے ہمیں تقسیم کرنے کی سازش تیار کی اور ہمیں ایک دوسرے کیخلاف کھڑے ہونے کیلئے مختلف ہربے استعمال کئے، لیکن آج وقت نے ثابت کیا کہ یہ قوم ایک بار پھر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کو صاف کرنا ہو گا، کینے اور بغض کو نکال کر ایک دوسرے کیلئے وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احترام کے رشتہ کو مضبو ط بنانا ہو گا۔ جو لوگ ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ہمارے درمیان پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اُن افراد پر گہری نگاہ رکھنا ہو گی۔ کچھ ناداں دوستوں کی وجہ سے غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔ ان ناداں دوستوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد: ایران نے اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ ایک دستاویزی فلم کے ذریعے کیا ہے جس میں جدید ترین میزائل لانچنگ اور خشکی ، فضا اور سمندر میں فائر پاور دکھائی گئی ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان اور ایرانی آرمڈ فورسز کے اتاشی کرنل وجہہ اللہ درویشی ایرانی فورسز کے سالانہ دن کے موقع پر ہونے والے استقبالئے میں میزبان تھے۔ چےئرمین سینیٹ سید نیئر علی بخاری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستانی مسلح افواج کے سینئر افسران اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے وائس ایڈمرل شفقت جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کو چےئر مین سینیٹ کے ہمراہ پوڈیم پر بٹھایا گیا، دلچسپ امریہ ہے کہ یورپین ممالک کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک کے نمائندوں کی تعداد بھی مایوس کن حد تک کم تھی۔وفاقی وزراء جو یوں تو تقریبات میں شرکت کے بہت شوقین ہیں وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہوئے اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صرف ایک وزیر سردار الحاج محمد عمر گورگیج اس تقریب میں شریک ہوئے ، انہیں ڈائس پر بٹھایا گیا لیکن اپنی جان پہچان کے لوگوں کو نہ پا کر وہ کچھ بدحواس سے لگ رہے تھے۔مہمان خصوصی کی آمد پر دونوں برادر ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر مہمانوں کی اکثریت سانحہ سیاچن کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آئی ۔ لوگ برف اور چٹانوں کے نیچے دبے ہوئے جوانوں اور سویلین افراد کیلئے دعائیں کر رہے تھے۔ لو گ اس امر پر حیرانی کا اظہار کررہے تھے کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور صدر پاکستان کو اس جگہ جانے میں 12 دن کا عرصہ لگا اور وہ بھی صرف فضائی جائزہ لے کر واپس آگئے ،وہ برفیلی سطح پر اترے اور نہ ہی انہوں نے امدادی کارروائیوں میں مصروف لوگوں سے ہاتھ ہی ملایا۔ڈوما پوسٹ جہاں سے وہ واپس آئے ، گیاری اس سے محض 5 منٹ کی دوری پر ہے۔تقریب میں عمان اور شام کے سفراء بھی شریک ہوئے

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ سانحہ بنوں جیل حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ انتہا پسند دہشت گرد جب جیل توڑ کر خطرناک قیدیوں کو لے جاسکتے ہیں تو اس کا مقصد ہے کہ دہشت گرد اتنی جدید ٹیکنالوجی رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں جب چاہیں خون کی ہولی کھیل سکتے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف اگر مثبت اقدامات نہ کیے گیے تو یہ پاکستان اور عوام کے لیے مزید خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کراچی، کوئٹہ، گلگت، بلتستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ مثبت سوچ اپنا کر دہشت گردوں کے گرد قانون کے شکنجے کو سخت کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر لاڑکانہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے اور دہشت گرد ملک کی سالمیت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ حکومت عوام کو جواب دہ ہے وہ حقائق سامنے لائے کہ بنوں جیل سے راتوں رات دہشت گرد جیل توڑ کر 300 سے زائد دہشت گردوں کو کس طرح بھگا کر لے گئے۔

کراچی : ہم پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن حکومت ہماری سرپرستی نہیں کررہی ۔ کوہستان اور چلاس میں ہمارا قتل عام ہورہا ہے اور کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ہمارا بچہ بچہ محب وطن ہے لیکن ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، ہمیں ایک جامع اور مکمل آئینی پیکیج کی ضرورت ہے۔جب سے پاکستان ، ایران اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہوئے ہیں تو خطے کے حالات بگڑے ہیں اس صورتحال کا ذمے دار امریکا اور پاکستان کے وہ دشمن ہیں جو نہیں چاہتے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مستحکم ہوں۔ گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد تک 750 کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم کو پاک فوج کے ذریعے مکمل تحفظ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اسکردو کے باسیوں نے جیو نیوز پر”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علاقے میں موجود مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحد ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ یہاں کو ئی تنازع پیدا ہی نہ ہو۔اہل حدیث مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عالم دین کا کہنا تھا کہ علاقے میں اہل تشیع کی اکثریت ہے لیکن اس کے باوجود ہر موقع پر شیعہ علمائے کرام اور لوگوں کا کردار انتہائی مثالی رہا ہے۔

ڈيرہ غازي خان…ملک بھر ميں دہشت گردي کا لامتناہي سلسلہ حکومتي ناکامي کا کھلا ثبوت ہے جنوبي پنجاب سميت ملک بھر ميں دہشت گردوں کے خلاف آپريشن کياجائے،کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرکے پاکستان کيلئے بے پناہ قربانياں دينے والے مظلوم ہزارہ قبيلے کي نسل کشي روکي جائے ،زيارات مقدسہ اور گلگت ببلتستان وپاراچنار جانے والے راستوں کي سيکيورٹي کا خصوصي بندوبست کيا جائے ،درگاہ حضرت سخي سرور?اور ڈيرہ غازي خان ميں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس ميں دہشت گردي کے سانحات کے مجرموں کو کيفر کردار تک پہنچايا جائے، دہشت گردي کے خاتمہ کيلئے قائد ملت جعفريہ آغاسيد حامد علي شاہ موسوي کي جانب سے سپريم کورٹ ميں پيش کرہ امن تجاويز پر عمل کرايا جائے ،کالعدم گروپوں کي نئے ناموں سرگرميوں پر پابندي عائدکي جائے.يہ مطالبات دربار آل محمد ڈيرہ غازي خان ميں تحريک نفاذ فقہ جعفريہ صوبہ پنجاب کے زير اہتمام سہ روزہ عزاداري سيدالشہداء کنونشن ميں شاعر اہلبيت عقيل محسن نقوي کي جانب سے پيش کئے جانے والے اعلاميہ ميں کيے گئے. عقيل محسن نقوي نے ملک ميں امن و امان کي مخدوش صورتحال پرگہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردي ‘ٹارگٹ کلنگ اورخود کش حملوں کي پرزورمذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ دہشتگردي کے مجرموں کو في الفور گرفتار کرکے کيفر کردار تک پہنچائے.اعلاميہ ميں ذاکرين عظام واعظين کرام بانيان مجالس ا ورلاکھوں ماتمي عزاداران مظلوم کربلا کي جانب سے قائد ملت جعفريہ آغا سيد حامد علي شاہ موسوي کي قيادت پر غيرمتزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کيا گيا .اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے جنرل سيکرٹري سيد ظفر عباس نقوي نے کہا کہ چيف جسٹس سجاد علي شاہ اگر دہشتگردي کے واقعات کا ازخود نوٹس ليکر اس کے علل و اسباب اور خاتمہ کيلئے تمام مکاتب ، مسالک ، تنظيموں ، ليڈران و سياستدانو ں سے رابطہ کر سکتے ہيں تو موجودہ چيف جسٹس ايسا کيوں نہيں کر سکتے؟.اس موقع پر تحريک نفاذ فقہ جعفريہ کے مرکزي سيکرٹري اطلاعات علامہ قمر حيدر زيدي ،تحريک تحفظ ولاء و عزا کے صدر سلطان الذاکرين مداح حسين شاہ ،مخدوم نزاکت حسين نقوي ،آغا نسيم عباس رضوي ،علامہ آغا علي حسين نجفي ،ذاکر ضرغام شاہ جھنگ،ذاکرناصر عباس نوتک ،ذاکر آغا علي نقي بھکر،ذاکر عامر رباني ،ذاکر الياس رضا شاہ ڈي جي خان ،ذاکر علي رضا ساہيوال سميت ملک بھر کے سينکڑوں علماء واعظين اور ذاکرين نے خطاب ک

اسلام آباد… سپريم کورٹ ميں انساني اعضا کي پيوند کاري سے متعلق قانون مجريہ 2010 کي خلاف ورزي روکنے سے متعلق انساني حقوق کي کارکن عاصمہ جہانگير اور ديگر کے مقدمے کي سماعت ہوئي. عدالت نے اس موقع پر ڈاکٹر اديب رضوي کي قوم کيلئے خدمات پر ان کا شکريہ ادا کيا. سپريم کورٹ ميں چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري کي سربراہي ميں بنچ نے درخواست کي سماعت کي ،اس موقع پر جسٹس خلجي عارف نے ڈاکٹر اديب رضوي کا ان کي خدمات پر شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کيلئے دعاگو ہے . چيف جسٹس نے بھي ڈاکٹر اديب رضوي کي خدمات کي تعريف کي. اس موقع پر ڈاکٹر اديب رضوي عدالت ميں موجود تھے ،درخواست ميں کہا گيا کہ 1994کے بعد سے پاکستان انساني اعضا کي خريدوفروخت کا سب سے بڑا بازار بن گيا ہے، ملک ميں سال 2007تک ڈھائي ہزار گردے ٹرانسپلانٹ کيے گئے ليکن ان ميں تقريبا ڈيڑھ ہزار غير ملکيوں نے فائدہ اٹھايا، ايک اندازے کے مطابق اسي فيصدکيسز ميں گردے لينے اور دينے والے ميں کوئي تعلق نہيں تھا ، گردے لينے والے نے اس کيلئے رقم اد اکي . درخواست کے مطابق گردے کي پيوند کاري کيلئے بھارت ،يورپ اور مشرق وسطي سے امير مريض پاکستان کا رخ کرتے ہيں اور دس ہزار ڈالرز سے تيس ہزار ڈالرز ميں گردہ خريدليتے ہيں. عدالت نيانساني اعضا کي پيوند کاري اور گردوں کيامراض سے متعلق عوام کيلئے خدمات پر ڈاکٹر اديب رضوي کا شکريہ ادا کرتے ہوئے پنجاب ،سندھ اور بلوچستان حکومت کو اس بارے ميں جواب 29مئي تک جمع کرانے کي ہدايت کي ،،خيبر پختونخو ا حکومت پہلے ہي اپنا جواب جمع کراچکي ہے

گلگت ميں 16 دن سے نافذ کرفيو ميں آج صبح 6 سے شام 5 بجے تک 11 گھنٹے کا وقفہ ديا گيا ہے، وقفے کے دوران قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکاروں کا گشت جاري ہے،تين اپريل کو گلگت ميں پرتشدد مظاہروں کے بعد سے کرفيو نافذ ہے، جس ميں مختلف اوقات ميں نرمي کي گئي، آج 16 ويں روز بھي صبح 6 سے شام 5 بجے تک کرفيو ميں وقفہ ديا گيا ہے، وقفے کے دوران چادر اوڑھنے ، جيکٹ پہننے اور دو سے زائد افراد کے ايک ساتھ گھومنے پھرنے پر پابندي ہے، موبائل فون سروس بھي بدستور بند ہے، 16 روز سے مسلسل کرفيو کے باعث اکثر علاقوں ميں خوراک، ادويات اور پٹروليم مصنوعات کي قلت پيدا ہوگئي ہے، کرفيو ميں وقفے کے دوران شہر کے داخلي و خآرجي راستوں سے کسي آنے جانے کي اجازت نہيں ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا گشت بھي جاري ہے.

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر عمل درآمد کا‏ عزم کئے ہوئے ہے اور اس سلسلےمیں کوئی دباؤ برداشت نہيں ہو گا۔ پاکستان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی سعودی عرب کی جانب سے مخالفت پرمبنی رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد اس سلسلے میں بیرونی دباؤ برداشت نہيں کرے گا۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر عمل درآمد کا‏ عزم کئے ہوئے ہے اور اس سلسلےمیں کوئی دباؤ برداشت نہيں ہو گا۔  انھوں نے مزید کہا کہ روس نے بھی اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے مالی مدد کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کے نائب وزیر تیل اعجاز چودھری نے اٹھائیس مارچ کو کہا تھا کہ روسی کمپنی نے ایران پاکستان گیس پروجیکٹ میں تقریبا ڈیڑہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ واضح رہے کہ بعض ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ کے اصلی اتحادی سعودی عرب نے ایران پاکستان گیس پروجیکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے اسلام آباد کو ایسا پیکج دینے کا وعدہ کیا ہے جو ایران پاکستان گیس پروجیکٹ معلق ہونے کی صورت میں اس ملک کی انرجی کی ضرورت پوری کرے گا۔

کارخانو بازار پشاور میں افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینرز کی اشیاء اور اسلحہ کی بلیک میں خرید و فروخت بھی ہوتی ہے۔ انتہائی مہارت سے بنائے جانے والے موبائل نماء اس یورپی ساختہ پستول میں چار کارتوس راونڈز کے علاوہ اس کا اینٹنا فائر کرنے کے لئے پستول کی نالی اور موبائل فون کے کی پیڈ پر 5 تا 8 کے ہندسے ٹرایگر کا کام کرتے ہیں۔پشاور اور خیبر ایجنسی کی سرحدی حدود پر واقع مشہور کارخانو بازار میں موبائل فون سے مشابہت رکھنے والے پستول  صرف تیس ہزار روپے میں سر عام دستیاب ہیں۔ یاد رہے کہ کارخانو بازار میں افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینرز کی اشیاء اور اسلحے کی بلیک میں خرید و فروخت بھی ہوتی ہے۔ انتہائی مہارت سے بنائے جانے والے موبائل نماء اس یورپی ساختہ پستول میں چار کارتوس راونڈز کے علاوہ اس کا اینٹنا فائر کرنے کے لئے پستول کی نالی اور موبائل فون کے کی پیڈ پر 5 تا 8 کے ہندسے ٹرایگر کا کام کرتے ہیں۔  ٹیم  نے کارخانو مارکیٹ کا دورہ کرکے اس مہلک ہتھیار کے بارے میں مختلف دکانداروں سے بات چیت کی۔ اسلحہ ڈیلرز و دکانداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ موبائل کی شکل و صورت والا پستول تو معمولی بات ہے یہاں تو ہر قسم کے ہتھیار مل جاتے ہیں، ہمیں جو بھی شخص یا گاہک پیسے دے ہم اسے یہ ہتھیار فروخت کرتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں یہ ہتھیار کون فروخت کرتے ہے تو ان کا جواب تھا کہ نیٹو کے کنٹینرز سے چھیننے والے اس اسلحہ اور دیگر سامان کو عام لوگوں سے لے کر انہیں بلیک میں فروخت کرتے ہیں۔  جب ان سے سوال کیا گیا کہ یہ مہلک اسلحہ کسی کی جان لے سکتا ہے اور اس سے ملک میں پہلے سے جاری ٹارگٹ کلنگ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے بال بچوں کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے۔ اسلئے وہ یہ کاروبار کر رہے ہیں۔ کارخانو مارکیٹ میں پنجاب اور سندھ سے آنے والے بعض خریداروں سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یہ پستول تیس ہزار میں خرید کر پھر اسے لاہور اور کراچی میں پچاس تا ساٹھ ہزار میں فروخت کرکے اچھا خاصا منافع کما لیتے ہیں۔   جب ان سے پوچھا گیا کہ راستے میں پولیس یا سیکورٹی پر مامور اہلکار انہیں روک کر تلاشی نہیں لیتے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ موبائل کی شکل سے مشابہہ ہونے کی وجہ سے کسی کو شک تک نہیں ہوتا اور ہم اپنا کام آسانی سے کر لیتے ہیں۔

حزب وحدت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداروں ہی نے افغانستان میں طالبان کا فتنہ بو کر طالبان دور حکومت میں بامیان اور مزار شریف میں ہزارہ شیعہ کی نسل کشی کی۔حزب وحدت افغانستان کے سربراہ استاد محقق نے کوئٹہ میں اہل تشیع ہزاراہ قبیلے کے قتل عام کو پاکستانی ادارون کی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے استاد محقق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں اہل تشیع ہزارہ کا قتل عام روکنے کے لئے پاکستانی حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے چند ماہ قبل اپنے دورہ پاکستان میں پاکستان کے اعلی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی ادارے اس قتل عام میں برابر کے شریک ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں ہی نے افغانستان میں طالبان کا فتنہ بو کر طالبان دور حکومت میں بامیان اور مزار شریف میں ہزارہ شیعہ کی نسل کشی کی، لیکن بعد میں وہی طالبان انہی اداروں کے دشمن بن کر پاکستان کے قومی سلامتی ادروں تک کو نشانہ بنا چکے ہیں، اسلئے ظالم کی سرپرستی کرنا آستین کے سانپ پالنے کے مترادف ہے۔

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کرتے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کہ لوگ مر رہے ہیں، حکومت اب تک ایک شخص کو بھی نہیں پکڑ سکی۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہرشخص کا احترام کرتے ہیں، عقیدہ کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مر رہے ہیں، حکومت اب تک ایک شخص کو بھی نہیں پکڑ سکی۔ ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ بہت سے پولیس والے بھی مارے گئے کوئٹہ میں نارمل صورتحال نہیں ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل کہہ رہا ہے کہ کوئٹہ میں جنگ جاری ہے، 25،25 کروڑ روپے ایک ایک رکن صوبائی اسمبلی کو دیے گئے، چیف سیکرٹری کو بلا لیں کہ کتنے فنڈز ملے اور عام آدمی کو بھی بلائیں جس کے پاؤں میں چپل نہیں ہےچيف جسٹس نے ريمارکس ميں کہاکہ کوئٹہ ميں اہل تشيع کے 26 افراد قتل کردئے گئے، حالات کو کس نے کنٹرول کرنا ہے؟ ايڈووکيٹ جنرل نے کہاکہ کوئٹہ ميں سرد جنگ ہو رہی ہے، چيف جسٹس نے کہاکہ اتنے فنڈز مل رہے ہيں ليکن کنٹرول کيوں نہيں ہو رہا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ دراصل پاکستان سرکاری میڈیا کے شعبے میں سعودیہ عرب سے مالی مدد چاہتا ہے اور اسی سلسلے میں وزیر مذکور کو پاکستان بلایا گیا تھا اور اسی مقصد کیلئے ناچ کی محفل کا انتظام بھی پی ٹی وی نے ہی کیا۔گذشتہ دنوں سعودی عرب کے بوڑھے وزیر اطلاعات پاکستان کے دورے پر تشریف لائے، انتہائی شرمناک بات یہ ہے کہ انہیں خوش کرنے کے لئے پاکستانی وزیر اطلاعات محترمہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے ایک ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں پاکستانی لڑکیاں انتہائی شرمناک لباس میں بوڑھے سعودی وزیر کے سامنے کافی دیر تک ناچتی رہیں اور اس دوران پاکستانی اعلٰی حکام اور خود وزیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ اس پارٹی کے بعد کی کہانی معلوم نہ ہوسکی۔ وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میزبانی میں اس تقریب کے مہمان خصوصی خادمین حرمین شریفین کنگ عبداللہ کے وزیر اطلاعات و کلچر منسٹر عزت ماب عبدالعزیز بن محی الدین تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے اور یہ پارٹی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین کے دورہ پاکستان سے دنیا میں اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مشترکہ میڈیا حکمت عملی تشکیل دینے میں مدد ملے گیواضح رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردس عاشق اعوان کی دعوت پر پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات کے دورے سے نہ صرف ایک دوسرے کی ثقافتوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دراصل پاکستان سرکاری میڈیا کے شعبے میں سعودیہ سے مالی مدد چاہتا ہے اور اسی سلسلے میں وزیر مذکور کو پاکستان بلایا گیا تھا اور اسی باعث ناچ کی محفل کا انتظام بھی پی ٹی وی نے ہی کیا۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الغدیر، وفاقی سیکریٹری اطلاعات تیمور عظمت عثمان اور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران بھی ان پارٹیوں میں شریک ہوئے۔ سعودی وزیر اطلاعات کے پاکستان کے لئے پرجوش جذبات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگرچہ حال ہی میں ان کا ایک آپریشن ہوا ہے اس کے باوجود انہوں نے اپنے پاکستان کے دورے کو مؤخر نہیں کیا۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے دورے سے جو توقع تھی وہ پوری نہ ہوئی اور انہوں نے پی ٹی وی کے لئے فوری طور پر کسی گرانٹ یا رقم کا اعلان نہیں کیا اور پی ٹی وی کی طرف سے ڈانس پارٹی بھی ضائع گئی۔

کراچي کے علاقے نارتھ ناظم آباد ميں مسلح متحدہ ناصبی وہابی العدم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے جناح پولي ٹيکنک انسٹيٹيوٹ کے وائس پرنسپل عمران ذيدي کو شہید کرديا.پوليس کے مطابق نارتھ ناظم آباد ميں ميٹرک بورڈ آفس کے قريب مسلح موٹر سائيکل سواروں متحدہ ناصبی وہابی العدم دہشت گردوں نے کار نمبر ٹي 8473 پر فائرنگ کرکے عمران زیدی کو شديد زخمي کرديا جنہيں عباسي شہيد اسپتال منتقل کيا گيا جہاں وہ زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے سفیر امام حسین حضرت مسلم بن عقیل کی مانند جام شہادت سے سرفراز ہوئے.شہید عمران ذيدي نارتھ کراچي سيکٹر اليون اے کے رہائشي تھے.ڈي ايس پي نارتھ ناظم آباد عبدالرشيد نے بتايا کہ عمران ذيدي جناح پولي ٹيکنک انسٹيٹيوٹ فار مين کے وائس پرنسپل تھے اور ابتدائي تفتيش کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتيجہ ہے تاہم مزيد تحقيقات کررہے جبکہ دوسری طرف نمائند کی رپوٹ کے  مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بورڈ آفس کے قریب گھات لگائے امریکی سعودیہ نواز کالعدم تنظیم کے متحدہ ناصبی وہابی العدم دہشت گردوں نے گاڑی نمبر ( 8473 ،مہران )پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں جناح کالج کے وائس پرنسپل  عمران زیدی ولد امام  زید ی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ رپوٹ کے مطابق شہید کے سر اور جسم میں گولیا ں لگی ۔ واضح رہے کے کراچی کے صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گزشتہ ماہ میں 23شیعان علی ابن ابی طالب کو شہید کیا جا چکا ہے ڈسٹرکٹ سینٹرل امریکی اور سعودی وہابیت نواز کالعدم جماعتوں کی آماج گاہ بن چکا ہے ۔جبکہ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے تاحال کسی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا اس بدترین صورت حال پر ایس ایس پی نہ ہی معطل کیا گیا اور نہ ہی اس کی خلاف کو ئی کاروائی کی گئی جبکہ مجلس وحدت مسلین جعفریہ الائینس ،سیعہ علماء کونسل نے عمران زیدی کی شہادت کی شدید مذمت اور رہنماوں کا کہنا تھا حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں نا کام ہوچکی ہے

پاکستان کے معاشی ہب کراچی میں رواں برس پُر تشدد واقعات کی ایک تازہ لہر نے اب تک سینکڑوں زندگیوں کے چراغ گل کر دیے ہیں اور اس سے ملک کو اقتصادی لحاظ سے شدید نقصانات کا سامنا ہےگزشتہ چار برسوں میں ملک کے دیگر شہروں میں اسلامی انتہا پسندوں کی کارروائیوں سے تو یہ شہر قدرے بچا رہا مگر اندرونی طور پر فرقہ وارانہ اور لسانی تنازعات کے باعث اس شہر کو بھاری جانی اور مالی نقصانات کا سامنا رہا۔ گزشتہ برس کراچی میں لسانی اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر خونریز واقعات میں 1800 افراد ہلاک ہوئے تاہم رواں برس کے آغاز سے اب تک اس شہر میں تین سو سے زائد افراد مختلف پُر تشدد واقعات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ان خونریز واقعات کی وجہ منشیات، بھتے، اسلحے اور لینڈ گریبنگ کی مافیا کے درمیان جاری جھگڑے ہیں، جن کے سلسلے میں سرگرم عمل گروہوں کو مبصرین کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہےکراچی میں لسانی اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والی کسی بھی ہلاکت کے بعد پورا شہر بند کر دیا جاتا ہے اور کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ خبر رساں ادارے AFP کے مطابق کراچی میں اب یہ معمول کی بات ہے کہ کسی پُر تشدد واقعے کے اگلے روز تمام دفاتر، اسکول اور کاروباری ادارے بند رہیں۔ کراچی مارکیٹ الائنس کے چیئرمین عتیق میر کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی شہر مسلسل چھ روز بند رہا۔ ’’کراچی میں گزشتہ ہفتے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 24 افراد کی ہلاکت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (کراچی کی بڑی سیاسی جماعت) کی اپیل پر ایک یوم سوگ بھی منایا گیا۔‘‘ عتیق نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے مختلف کاروباری اداروں کو 20 بلین روپے (220 ملین ڈالر) کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ صنعتی اداروں کو 45 بلین روپے ( 495 ملین ڈالر) کا مالی نقصان ہوا۔‘‘ کراچی ملکی جی ڈی پی ( مجموعی قومی پیداوار) میں 42 فیصد حصہ ملاتا ہے، ٹیکس کی مد میں ملک بھر سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد جبکہ سیلز ٹیس کا 62 فیصد کراچی سے ہی حاصل ہوتا ہے تاہم عتیق میر نے کراچی کی صورت حال کو ملک کے شمال مغربی علاقے سے مماثل قرار دیتے ہوئے کہا، ’کراچی ایک شہری وزیرستان بنتا جا رہا ہے، جہاں حکومت اپنی عمل داری کھو چکی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ کراچی سیاسی اور لسانی اعتبار سے اب جغرافیائی طور پر کئی حصوں میں بٹ چکا ہے، جہاں مسلح مافیا گروہ حکومت کرتے ہیں اور عملی طور پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی کوئی عمل داری موجود نہیں

پاکستان میں ڈاکٹروں اور فلاحی اداروں کے مطابق ایسے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں ان کے وارث مختلف وجوہات کی بنا پر یا تو قتل کر دیتے ہیں یا کسی فلاحی ادارے کے جھولے میں ڈال دیتے ہیں۔ زندہ بچ جانے والے لاوارث گمنام بچوں کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا ناممکن ہے کیونکہ ان بچوں کی پرورش کرنے والے ہر ادارے کے پاس انفرادی ریکارڈز تو موجود ہیں تاہم مجموعی اعدادوشمار اب تک جمع نہیں کئے گئے ہیں ۔ پاکستان میں کئی ایسے غیر سرکاری فلاحی ادارے کام کر رہے ہیں جو لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ اگر کسی وجہ سے وہ بچوں کو پال نہیں سکتے تو انہیں اداروں کے سپرد کردیا جائے جہاں ان کو گود لینے کے لئے کئی جوڑے رابطہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں کام کرنے والی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاونڈیشن کے ملک بھر میں چار سو مراکز قائم ہیں جن کے باہر جھولے لگائے گئے ہیں۔ اس کا مقصد لوگوں کو اس بات کی جانب آمادہ کرنا ہے کہ وہ ایسے بچے جن کی پرورش وہ نہیں کرنا چاہتے، انہیں قتل کرنے یا کسی گلی محلے اور کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے ان جھولوں میں ڈال دیں۔ ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ عبدلاستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے ان جھولوں سے ملنے والے بچوں کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ چھ دہائی قبل ان کے شروع کئے گئے جھولا پراجیکٹ کے تحت سولہ ہزار بچوں کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ تاہم مردہ حالت میں بچے اب بھی شہر کے مختلف علاقوں سے ملتے رہتے ہیں۔ بلقیس ایدھی کے مطابق صرف ایدھی فاونڈیشن کو ہی ملک بھر سے سالانہ اوسطاً تین سو پینسٹھ بچے ملتے ہیں،’’زیادہ تر مرے ہوئے بچے ملتے ہیں۔ انہیں پلاسٹک بیگ میں بند کرکے، منہ میں کپڑا ڈال کر یا گلے میں رسی ڈال کر پھینک دیتے ہیں۔عبدلاستار ایدھی کے مطابق ملنے والے ان بچوں میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہوتی ہے جبکہ مردہ بچوں کی تعداد زیادہ ہے، ’’ہمیں سال میں اگر پچیس بچے زندہ ملتے ہیں تو اڑھائی سو مردہ ہوتے ہیں۔ ان میں ایسے بچے بھی ہوتے ہیں جو معذور یا دماغی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔ انہیں بھی جھولے میں ڈال دیا جاتا ہے‘‘۔ بلقیس ایدھی کے مطابق صرف مئی دو ہزار بارہ میں تیرہ گمنام نوزائدہ بچوں کی لاشیں ان کی تنظیم کو ملی جنہیں دفن کیا گیا۔ زندہ بچ جانے والے بچوں کو فوری طور پر گود لینے کے خواہش مند جوڑوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ عبدلاستار ایدھی کے مطابق اب تک چھبیس ہزار بچوں کو ان کے ادارے نے گود دیا ہے۔ان میں دیگر طریقوں سے ایدھی سینٹر کو ملنے والے بچے بھی شامل ہیں ۔ ان بچوں کو گود دینے سے قبل جوڑوں کی اچھی طرح سے چھان بین کی جاتی ہے، ’’ہم بچے صرف بے اولاد جوڑوں کو دیتے ہیں ۔ ہم نے کچھ لمٹس رکھی ہیں ۔ مثلاً شادی کو دس سال ہوئے ہوں، اولاد نہ ہو تو اپلائی کر سکتے ہیں ۔ جائداد دیکھتے ہیں، مکان پکا ہے اور اپنا ہے تو دیتے ہیں۔ چھ ہزار سے کم تنخواہ والوں کو نہیں دیتے کیونکہ بچے کی سکیورٹی بھی دیکھنی ہوتی ہے۔ جبکہ بچہ حوالے کرنے کے بعد پانچ سال تک خبر گیری رکھتے ہیں۔ آگے اسلئے نہیں کرتے کہ تاکہ بچے کو احساس نہ ہو کہ وہ گود لیا ہوا بچہ ہے‘‘۔ ان بچوں کو گمنام چھوڑ دینے کی مختلف وجوہات بتائی جاتی ہیں ۔ بلقیس ایدھی کے مطابق بعض ایسی عورتیں ہوتی ہیں جو زنا یا زیادتی کے باعث مائیں بن جاتی ہیں اور معاشرے میں بدنامی کے خوف سے ان کی پرورش نہیں کرنا چاہتی۔ بعض عورتیں دوسری شادی کے لئے بچے چھوڑ جاتی ہیں۔ اور بعض دیگر مجبوریوں کے باعث بچے سے دستبردار ہوتی ہیں، اُن کے بقول،’’ایک غربت اور دوسرا جہالت، ہمارے ملک میں غربت بہت ہے، ہمارے ملک میں بے روزگاری ہے، ملک میں منصوبہ بندی نہیں ہے، منصوبہ بندی نہیں ہوتی یہ ہی وجہ ہے کہ ایک عورت کے دس بارہ بچے ہوتے ہیں‘‘۔ پاکستان میڈیکل ایسوسیشن سندھ کی صدر ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی کہتی ہیں کہ یہ تو ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں ایسے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جنہیں لاوارث اور گمنام چھوڑا دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا،’’ ان میں صرف ناجائز بچے نہیں ہوتے بلکہ ان میں وہ بھی شامل ہیں جن کے ماں باپ غربت کے باعث انہیں پال نہیں سکتے۔ بچے پر بچہ پیدا ہوتا جاتا ہے، کوئی فیملی پلاننگ نہیں ہوتی۔ نہ ہی درمیان میں کوئی وقفہ ہوتا ہے۔ انہیں نہ کچھ بتایا جا رہا ہوتا ہے نہ انہیں اسے کنڑول کرنے کے لئے کوئی چیز دی جارہی ہوتی ہے۔اگر ایسے میں بچہ پیدا ہو جائے تو لوگ اسے چھوڑنا چاہتے ہیں یا کسی فلاحی ادارے کے سپرد کر دیتے ہیں‘‘۔جرمنی سمیت دنیا کے دیگر کئی ممالک کے ہسپتالوں میں ایسے جھروکے قائم ہیں جہاں نومولود کو مائیں مختلف وجوہات کے باعث چھوڑ جاتی ہیں۔ ڈاکٹر ثمرینہ ہاشمی کے مطابق پاکستانی ہسپتالوں میں ایسا کوئی نظام موجود نہیں‘‘۔ ہسپتالوں خصوصاً سرکاری ہسپتالوں میں ایسے کسی نظام کے نافذ کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر ثمرینہ کا کہنا ہے کہ یہاں اتنی کرپشن سے کہ اگر ایسے نظام قائم کئے گئے تو یہ کاروبار کی صورت اختیار کر جائیں گے، وہ کہتی ہیں،’’ لوگ اس کاروبار کے تحت بچوں کی خرید و فروخت شروع کر دیں گے۔اسلئے میرے خیال میں ایسا کوئی نظام سرکاری اداروں میں نہیں ہونا چاہئے۔ ہاں لیکن ایدھی سینٹرز کی طرح کے ادارے ہوں تو ان کے حوالے کیا جا سکتا ہے جہاں نہ صرف بچوں کی مناسب دیکھ بھال ہوتی ہے بلکہ انہیں گود لینے کے خواہشمند جوڑوں کے حوالے بھی کیا جاتا ہے۔‘‘ ڈاکٹر ثمرینہ کا کہنا ہے کہ ملک میں baby hatches یا ایسا کوئی نظام قطعی طور پر ہونا چاہئے جس کے تحت لاوارث چھوڑ دئیے جانے والے بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام ہو۔ کیونکہ یہ ان کو قتل کرنے سے بہتر ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’’جو بچہ نہیں رکھنا چاہتا وہ ہر صورت میں نہیں رکھے گا۔ وہ اس کو مار کر پھنک دے گا، گلا دبا دے گا ،سانس روک دے گا، غلط ہاتھوں میں بچہ چلا جائے گا۔ اس سے بہتر نہیں ہے کہ آپ ایک جھولا لگائیں جس میں بچہ چھوڑ کر جانے والے بچے کو ڈال جائیں ۔ کم از کم اس کی جان تو بچ جائے گی،اس کو تعلیم اور کھانا تو مل جائے گا‘‘ ۔ملک میں baby hatches کے حق میں جہاں ایک طرف پزیرائی پائی جاتی ہے وہیں اس نظام کے حوالے سے کچھ مخالفت بھی موجود ہے۔ بلقیس ایدھی کے مطابق لاوارث بچوں کی پرورش اور انہیں گود دینے پر بعض حلقوں کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا، ’’مولویوں نے کہا کہ عبدلاستار ایدھی اور ان کی بیوی واجب القتل ہیں کیونکہ یہ حرام کے ناجائز بچے پالتے ہیں اس لیے یہ جنت میں نہیں جائیں گے اور اسلام سے خارج ہیں۔ ہمیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور آج تک تنقید کر رہے ہیں‘‘ ۔ ممتاز مذہبی اسکالر علامہ ظہیر عابدی کا کہنا ہے کہ ماؤں کا اپنے بچوں کو کسی خیراتی ادارے میں چھوڑ جانا احسن عمل نہیں اور اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا ۔ لیکن بچوں کو قتل کرنے سے کم از کم بہتر ہے کہ انہیں ادارے کے سپرد کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا ، ’’انسانی معاشرہ میں اس بات کی کہیں اجازت نہیں کہ بچوں کو کسی ادارے کے سپرد کر دیا جائے۔ اور اسلام میں تو پہلے ہی بعض ایسی پابندیاں ہیں کہ جن پر عمل درآمد کیا جائے تو نوبت ہی نہ آئے کہیں بچہ حوالے کرنے کی ۔ اور اگر غربت کے باعث ایسا کیا جا رہا ہے تو اللہ فرماتا ہے کہ غربت کے باعث اپنے بچوں کو نہ مارو کیونکہ اس کو رزق دینے والے ہم ہیں۔ لیکن اسلام میں ایسا کہیں نہیں ہے کہ ناجائز بچوں کی پرورش کرنے والے جرم کرتے ہیں یا وہ واجب القتل ہیں‘‘۔

کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر فائرنگ سے زخمي 12 ميں سے  6 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے، شہد ہونےوالے افراد کي تعداد 6 ہوگئي ہے مزید اطلاعات کے مطابق فائرنگ پرنس روڈ پر واقع السادات شوز میکر کی دکان پر کی گئی۔ السادات شوز میکر کے مالک محمد موقع پر ہی شھید ہوگئے تھے۔تمام زخمیوں اور شھیدوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہیں۔ پوليس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر جوتے کي دکان پر نامعلوم موٹر سائيکل سواروں کي فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور  6 سے زیادہ زخمي ہوگئے تھے جن ميں سے مزيد 2 افراد زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال ميں جاں بحق ہوگئے ہيں، زخميوں کو سول اسپتال کوئٹہ ميں طبي امداد دي جارہي ہے. اطلاعات کے مطابق کوئٹہ پرنس روڈ پر کالعدم ملک دشمن سپاہ صحابہ سعودیہ نواز مسلمان دشمن گروہ  کے درندہ صفت دھشتگردوں کی فائرنگ سے محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھنے والے متعدد شیعہ مسلمانوں کو شھید اور کئی کو زخمی کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شھید ہونے والوں کی تعداد6  جبکہ 6 سے زائد افراد شدید زخمی۔یاد رہیں کوئٹہ میں ایک خاض مقصد کے تحت شیعہ نسل کشی جاری ہیں، جس میں صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ مکمل ملوث ہیں۔ اور کوئٹہ کے جہادی گروپ جو شیعان علی کے قتل عام میں ملوث ہیں انہیں ملک کی خفیہ ایجنسیوں اور مقامی اتظامیہ کی مکمل پشت پناھی حاصل ھے۔  جبکہ دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے باہر اور پرنس روڈ پر نامعلوم افراد کي جانب سے ہنگامہ آرائي کي گئي ہے.جس پر پوليس کي بھاري نفري دونوں مقامات پر پہنچ گئي ہے اور حالات قابو ميں کرنے کي کوشش کي جارہي ہے اور وزیر اعلی بلوجستان نے صرف دیکھاوے کے لیے  پرنس روڈ تھانے کے ڈیوٹی پر معامور پولیس افسران کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے تا کہ وہ اس حادثہ کے بعد تھوڑا آرام کر لیں۔

گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے مرکزی امامیہ جامع مسجد اسکردو میں امام جمعه والجماعت علامه شیخ محمد حسن جعفری سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گورنر نے علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سکردو والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کو بنانے کے لیے یہاں کے لوگوں کی بے پناہ خدمات ہیں، بلتستان کے علماء کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے انتہائی دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں امن برقرار رکھا، قیام امن کے لیے پرخلوص کوشش کرنے پر بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کے عوام اور علماء کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی، ہمیں علماء کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہم نے قیام امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، ہم نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان تک قیام امن کے لیے رسائی کی ہے۔ گلگت بلتستان اسلام کا قلعہ ہے۔ امام جمعه والجماعت علامه شیخ محمد حسن جعفری نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر علماء بروقت مداخلت نہ کرتے تو بلتستان کے حالات انتہائی خراب ہو جاتے۔ شیخ محمدحسن جعفری نے کہا کہ ۸۸ء کے سانحے کے بعد سانحہ کوہستان بڑا سانحہ ہے اور صرف 40روز کے اندر دوسرا سانحہ رونما ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ قراقرام اب موت کا کنواں بنا ہوا ہے.ہمارے بارہا کہنے کے باوجود حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی امن قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم امن کے ٹھیکدار نہیں ہیں، ہم نے اپنا کردار ادا کیا، اب حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ ابھی جو امن قائم ہے وہ علماء کی وجہ سے قائم ہے، ہماری امن پسندی کو بزدلی نہ سمجھا جائے، ہم نے ہمیشہ صبر کیا اور صبر کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔  دوسری جانب گورنر  اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے سکردو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم نو گو ایریا نہیں یہاں سے ہر شہری سفر کر سکتا ہے، جن کو جان و مال کا تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ شاہراہ کو ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متبادل راستوں پر بھی جلد از جلد کام شروع کرایا جائے گا، جبکہ جہاز کے کرایوں میں کمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ گورنر اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے کہا کہ سانحہ چلاس کے شہداء کے لواحقین کو سانحہ کوہستان کے شہدا کے برابر معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس کے دوران تماشائی بننے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس کے شہداء کی تعداد کا علم نہیں، تاہم صرف ایک شخص لاپتہ ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے دریا میں چلانک لگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل نیٹ ورکس آج شام سے بحال ہو جائیں گے۔ سکردو کے حالات کو بگڑنے سے بچانے کا سارا کریڈٹ علماء کو جاتا ہے۔  انہوں نے علماء کرام سے گفتگوکرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ سانحہ چلاس کے ذمہ داران کوکسی طورپر نہیں بخشا جائے گااوراس سانحے میں ملوث افرادکوضرورسزاملے گی،انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح میں امن ہے۔ اس موقع پرعلامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہاکہ ایسے واقعات نیم ملاؤں اورنیم مفتیوں کی وجہ سے پیش آرہے ہیں جواسلام کی اصل تعلیمات سے نابلدہیں ،شیخ محمد حسن جعفری نے پرزورمطالبہ کیاکہ ایسے سانحوں سے بچنے کے لئے حکومت اعلیٰ سطحی اقدامات کرے اورسنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد نقوی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک کے لئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں، اس وقت ملک میں کوئی قانون نہیں، موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ملک داخلی اور خارجی مسائل سے  دوچار ہو سکتا ہے، ملک میں جاری ظلم و بربریت فقہی اصطلاحات کیخلاف ہیں بلکہ شرپسند عناصر امن تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ، گلگت اور بلتستان میں ٹارگٹ کلنگ کر کے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔  علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا دشمن ہے، جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے پہ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ سے احتجاج کرے، کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسرے ملک کے شہری کے سر کی قیمت مقرر کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی فساد نہیں کوئی شیعہ کسی اہلحدیث، دیوبندی، سنی یا بریلوی کو اور کوئی سنی بریلوی، اہلحدیث کسی شیعہ کو قتل نہیں کر سکتا، ایک مخصوص گروہ ملک میں امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ حکمران کراچی، کوئٹہ، گلگت بلتستان میں ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کی موجودہ صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، فسادات کے پیچھے شرپسند عناصر ہیں جن پر حکمران قابو پائیں اور دہشتگرد تیار کرنیوالی فیکٹریاں ڈھونڈیں۔ حضرت علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ شرپسندوں کا ایک ٹولہ ہی ملک کے امن و امان کو داؤ پر لگائے ہوئے ہے، لیکن حکومت خاموش ہے، حکومت کو چاہیے کہ امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرئے۔

شیعہ علماء کونسل حیدرآباد کی جانب سے سانحہ چلاس وگلگت کے خلاف قدم گاہ مولاعلی سے کو ہ نور چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید کاظم حسین شاہ نقوی‘ سید غلام محی الدین شاہ حسینی‘ نواز علی شاہ‘ مصطفی علی حیدری ودیگرنے کی۔ ریلی میں شامل افراد کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر مختلف احتجاجی نعرے درج تھے.مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار سے گلگت ،گلگت بلتستان سے کراچی اور کوئٹہ سے خیبر تک مٹھی بھر وحشی درندوں جن کی پشت پناہی غیر ملکی طاقتیں اور اندرونی طور پر کچھ ناعاقبت اندیش مفاد پرست قوتیں کر رہی ہیں اور اس ظلم و بربریت کا شکار نہتے پاکستانی خاص طور پر اہل تشیع کے افراد ہیں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان وزیراعظم ، وزیر داخلہ، چیف آف آرمی اسٹاف اور سب سے بڑھ کر چیف جسٹس آف پاکستان ہمارے اس تشنہ سوال کا جواب دیں کہ شیعہ نسل کشی کیوں ہو رہی ہے اور یہ کیسے رک سکتی ہے-

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیاچین کے گیاری سیکٹر کے سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور برفانی تودے تلے دب جانے والے پاک فوج کے افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیوںمیں مزید تیزی لانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک بہت بڑے سانحے سے دوچار ہوئی ہے اور قدرتی آفت اور آزمائش میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہیں تاہم تودے تلے دب جانے والے جوانوں کی تلاش گویا حسرت و امید کی جاری جنگ ہے ۔اس موقع پرہماری دلی دعا ہے کہ اس سانحہ میں کم سے کم جانی نقصان ہو۔

کراچی: کاروان آل یٰسین کے زیر انتطام ”عظمت حج و زیارات کانفرنس“ برائے شیعہ زائرین اور حج آرگنائز ر کا انعقاد بھوجانی حال میں کیا گیاجس میں حجاج، زائرین اور حج آرگنائزر کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ، گو کہ اس قسم کی کانفرنس کا انعقاد پاکستان اور خاص کر کراچی میں پہلی مرتبہ کیا گیا ہے ، پہلی مرتبہ کے حساب سے کانفرنس متوقع امید سے کئی گناہ زیادہ کامیاب ہوئی جس میں شہر کراچی میں بسنے والے مومنین اور مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس کے ساتھ ساتھ شہر کی مقتدر اورمعزز شخصیات کے علاوہ علماءکی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض پروفیسرر انور زیدی نے انجام دئیے اور مختلف علماءحضرات مولانا محمد علی امینی، مولانا اصغر مشہدی،مولانا عبداللہ رضوانی،، علامہ باقر زیدی، علامہ جعفر رضا نقوی ،زوار صاحب اور کاروان آل یٰسین کے روح روان اورچیف آرگنائزر عابد رضوی صاحب کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا اور حج کی اہمیت، مقصد، حج کا فلسفہ، روحانی ثمرات اس کے علاوہ حج کی تیاری ، بکنگ ، قیام گاہ ، حج کے مختلف ارکان کی ادائیگی کے بارے میں مفصل اور سحر انگیز خطاب کیا ۔علماءو مقررین مقصد حج بیان کرتے ہوئے بتایا کہ حج وہ واحد عبادت ہے جو صرف اور صرف اللہ کے لیے ہے اور اس خواہش کا اظہارخود خدا نے کیا ہے کہ تمام مسلمان اس کے گھر کا حج کریںجو استطاعت رکھتے ہیںنیزحج و زیارات کا ہدف یہ ہے کہ انسان زندگی کے ہر پہلو میں اللہ کی مصلحت پر راضی ر ہےں۔اس موقع پرعلامہ و ذاکریں حضرات نے خطاب میں جنت البقیع مصائب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع وہ مقام ہے جہاں نہ دن میںکوئی سایہ ¿ ہے اور نہ رات کی تاریکی میں کوئی اُجالا ہے۔آخر میں کاروان آل یٰسین کے چیف آرگنائزر عابد رضوی خطاب میں کہا نے اس عظمت حج و زیارات کانفرنس میں شرکت کرنے والے حجاج،زائرین اور حج آرگنائز ر کی اس کثیر تعداد میں شرکت کاروان آل یٰسین کی معیاری اور پُر خلوص خدمات پر ان کے اعتماد ثمر ہے جس پر کاروان آل یٰسین اور ان کی پوری ٹیم شکریہ اداکرتی ہے۔اس عظمت حج و زیارات کانفرنس کی مناسبت سے کاروان آل یٰسین نے قرآن و عترت فاﺅنڈیشن کے صدر جناب خاور صاحب کے تعاون سے حج ، عمر و زیارات کے حوالے سے سی ڈی کے اسٹال بھی لگائے تھے جن میں حج کے عنوان سے سی ڈیز وغیرہ حجاج ، مومنین اور حج آ رگنائز ر کے لیے نہایت مناسب ہدیے پر دستیاب تھی جن میں شرکائے کانفرنس نے گہری دلچسپی کا اظہار کیااور کاروان آل یٰسین کی اس کاوش کو ثمر آور قرار دیا۔

کراچی : گلگت کراچی اور کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صبح کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور گلگت میں ایک سو پچاس شیعہ مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو گرفتار اور کالعدم جماعت کے قاضی نثار اور مولوی عطاء اللہ کو پھانسی دی جائے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کھارادر میں کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا صادق رضا تقوی‘ مولانا علی انور‘ علامہ آفتاب جعفری‘ محمد مہدی‘ وصی محمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ‘ کراچی اور گلگت میں 150 سے زائد شیعہ معصوم مسلمانوں کے قتل عام میں امریکا وصیہونی ایجنٹ ملوث ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو بلوچستان بنانے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ ملک میں انارکی پھیلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے گلگت بلتستان میں جاری سرکاری اداروں کی سرپرستی میں شیعہ نسل کشی کا نوٹس نہ لیا تو سرحدی علاقوں کو عدم استحکام سے نہیں بچایا جا سکے گا

کراچی :شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ سید علی محمد نقوی نے کہا کہ کراچی میں شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس میں حکمرانوں کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس کے چند نااہل افسران بھی شامل ہیں جن کے بارے میں بار بار توجہ دلانے کے باوجود ان کے خلاف کوئی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔ پولیس کو بے گناہ عوام کا قتل عام روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کی تمام تر توجہ جوئے، سٹے کے اڈوں، شراب خانوں اور منشیات کے اڈوں پر مرکوز ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک مکتب فکر کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر ہم سی سی پی او کر اچی اختر گورچانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل افسران کو معطل کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کسی بھی شیعہ نوجوان کی ٹارگٹ کلنگ ہوگی تو اس کی ایف آئی آر، ایس ایس پی سینٹرل کے خلاف درج کرائی جائے گی۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ شرپسندوں پر نظر رکھیں اور کوئی بھی مشکوک فرد کو یا کوئی چیز نظر آئے تو اس کی فوری اطلاع پولیس اور اپنی تنظیم کے ذمہ داروں کو دیں اور کسی بھی حالت میں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

کراچی (پ ر) شاہ کربلا ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی کا ایک تعزیتی اجلاس الحاج سید دلشاد حسین رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں گلگت، کوئٹہ کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں جاری شیعہ مسلمانوں کے قتل کی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزائیں دی جائیں اور کالعدم دہشت گرد جماعت اور اس کے اراکین پر کسی بھی دوسرے نام سے حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے اور شہداء کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ اجلاس میں شہداء کو ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت، لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر الحاج سید آغا عباس جعفری، سردار حسن اور دیگر بھی موجود تھے

خیرپور ” قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر خیرپور میں احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں شریک افراد گلگت چلاس ، کراچی اور دیگر مقامات پر مذہبی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے احتجاجی ریلی کی قیادت سید منور حسین شاہ، مولانا اسید اقبال زیدی ، مولاناعبدالغفور حیدری، امتیاز حسین شاہ، سجاد حسین مینگل، علی عظمت بلوچ، ظہیر عباس ساجدی، در محمد اور محمد علی چانڈیو نے کی شرکائے ریلی نے شہر بھر کی سڑکوں پر گشت کیا

وحدت المسلمين کے رہنمااضغر عسکري کا کہنا ہے کہ جنازے بھي ہمارے پياروں کے اٹھائے جارہے ہيں اور انکا الزام بھي ہم پر لگايا جارہا ہے.نااہل حکومت دوسروں کي طرح ہميں بھي ہتھيار اٹھانے پر مجبور کررہي ہے تاکہ ملک ميں خانہ جنگي کے حالات پيدا ہوں. اسلام آباد ميں سانحہ چلاس کے خلاف وحدت المسلمين کے دھرنے کے تيسرے روز پريس کانفرنس کرتے ہوئے اضغر عسکري نے کہا کہ ملک دشمن عناصر گلگت بلتستان ميں مذہبي فرقوں ميں فسادات پھيلا رہے ہيں اور دہشت گردوں کا نشانہ ہميشہ کي طرح اہل بيت کو ہي بنايا جارہا ہے.انکاکہنا تھا کہ 6 دن گزرنے کے باوجود حکومت اور سيکيورٹي فورسز نے سانحہ چلاس کے زمہ دران کو گرفتار کرنے کے بجائے گلگت ميں شہدا کے سوگواروں پر کرفيو مسلط کر رکھا ہے جس کے باعث مقامي لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے.انھوں نے کہا کہ اگر سانحہ چلاس ميں ملوث لوگوں کو فوري گرفتاراور علاقے ميں امن قائم نہ کيا گيا تو ملک بھر ميں احتجاج کي کال دي جائے گي.جسکا مرکز اسلام آباد ہوگا.وحدت المسلمين کي جانب سے آئندہ جمعے ايک بڑے احتجاجي مظاہرہ کا اعلان کيا گيا ہے

راولپنڈي… قائد ملت جعفريہ آغاسيدحامدعلي شاہ موسوي نے سياچن گليشئر کے گلياري سيکٹر ميں فوجي کيمپ پر برفاني تودہ گرنے کے سانحہ کو عظيم قومي الميہ قرارديتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے عساکر پاکستان کے جوانوں اور کراچي ‘کوئٹہ اور گلگت بلتستان ميں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے اہل وطن کے درجات کي بلندي کيلئے سوموار 9اپريل کو ملک گير ” يوم ترحيم “ منانے کا اعلان کيا ہے.ہيڈکوارٹر مکتب تشيع سے جاري کردہ ايک بيان ميں انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات ميں ملکي سرحدوں کي حفاظت اوراندروني و بيروني خطرات کا مقابلہ کرنے والے افواجِ پاکستان کے سپوتوں کي سلامتي اور حفاظت کيلئے خصوصي دعائيں کي جائيں کيونکہ يہ ہيروز قوم کے ماتھے کا جھومر ہيں .آقاي موسوي نے کہا کہ يہ شہداء درحقيقت قومي اعزازات اور قومي تمغوں کے مستحق ہيں جن کے غمزدہ خاندانوں کے غم ميں پوري قوم برابر کي شريک ہے.انہوں نے گلگت بلتستان ‘چلاس ‘کوئٹہ اور کراچي ميں پے درپے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردي کي بھينٹ چڑھنے والے بے گناہ شہريوں کے ايصالِ ثواب کيلئے يوم ترحيم کے موقع پر قرآن خواني‘مجالس تراحيم اور فاتحہ خواني کرکے ان کے لواحقين کے زخموں کيلئے مرہم کا سامان بہم پہنچايا جائے.انہوں نے حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ دہشتگردي کي بھينٹ چڑھنے والے اہل وطن کے قاتلوں کو في الفور گرفتار کرکے کيفر کردار تک پہنچائے اورلواحقين کو پہنچنے والے نقصانات کي تلافي کرے‘ عدليہ تمام سانحات کي تحقيقات کيلئے اعلي? سطحي کميشن تشکيل دے.

راولپنڈي … ترجمان پاک فوج ميجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ سياچن حادثہ ايک غير معمولي واقعہ ہے، وثوق سے نہيں کہا جاسکتا کتنے افراد نيچے زندہ ہوں گے، دوست ممالک سے تيکنيکي معاونت لينے کي کوشش کررہے ہيں، پوري قوم ملبے تلے دبے فوجي اہلکاروں اور شہريوں کيلئے دعا کرے. ترجمان پاک فوج نے جيو نيوز کے پروگرام ليکن ميں ثناء بچہ سے گفتگر کرتے ہوئے کہا کہ ايک کمانڈنگ آفيسر سميت ديگر اہل کار برفاني تودے ميں دبے ہوئے ہيں جن ميں سے 70 سے 80 فيصد کا تعلق شمالي علاقہ جات سے ہے، امدادي کارروائياں جاري ہيں، پاک فوج کے انجنئيرز بھي امدادي کاموں ميں مصروف ہيں. ميجر جنرل اطہر عباس نے ايک سوال کے جواب ميں بتايا کہ دوست ممالک سے تکنيکي معاونت لينے کي کوشش کر رہے ہيں تاہم حکومت فيصلہ کرے گي کہ کس ملک سے مدد ليني ہے. انہوں نے کہا کہ سياچن ميں برفاني تودے معمول کي بات ہے ليکن اس نوعيت کا واقعہ پہلے کبھي نہيں ہوا سياچن حادثہ ايک غير معمولي واقعہ ہے، وثوق سے نہيں کہا جاسکتا کہ کتنے افراد ملبے کے نيچے زندہ ہوں گے. ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کوشش پوري کررہے ہيں، اہل کاروں کو زندہ نکالا جاسکے، پوري قوم پاک فوج کے اہل کاروں کيلئے دعا کرے

راولپنڈي… آرمي چيف جنرل اشفاق پرويز کياني نے سياچن کے گياري سيکٹر کا دورہ کيا اور برف کے تودے تلے دبے جوانوں کي تلاش کے کام کا جائزہ ليا. آئي ايس پي آر کے بيان ميں کہا گياہے کہ گياري سيکٹرميں گرنے والا برفاني تودہ 80 فٹ اونچا اور ايک کلوميٹر رقبے پر پھيلا ہوا ہے. ہفتے کي صبح حادثے کے ايک گھنٹے کے اندر 21 افراد موقع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے اپنے طور پر امدادي کارروائي شروع کردي تھي. آئي ايس پي آر کے مطابق اس وقت 180 فوجي اور 60 سويلين افراد امدادي کاموں ميں مصروف ہيں.آرمي ،فرنٹيئر ورکس آرگنائزيشن اور گلگت بلتستان پبلک ورکس ڈيپارٹمنٹ کي بھاري مشينري موقع پر موجود ہے. اس کے علاوہ راول پنڈي سے سي ون تھرٹي طيارے کے ذريعے بھي بھاري مشينري لائي گئي ہے جس سے برف اور پتھروں کو توڑا اور ہٹايا جارہا ہے. جديد ترين آلات سے ليس آرمي انجينئرز کي خصوصي تربيت يافتہ ٹيموں کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں سے بھي مدد لي جارہي ہے. تلاش اور امداد کے کام پر نظر رکھنے اور اسے مربوط و موثر بنانے کے لئے گياري ميں ہيڈکوارٹر 10 کور اور ہيڈکوارٹر ايف سي اين اے ميں خصوصي انتطامات کئے گئے ہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تینوں قوا کےبعض اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: نیا سال ملک کی برق رفتار حرکت کے لئے عزم و ہمت اور امید نشاط کی راہ ہموار کرتا ہے اور ملکی اشیاء کے استعمال پرنشریاتی اور تبلیغاتی اداروں کو سنجیدگی کے ساتھ اہتمام کرنا چاہیے رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے  کل منگل کی سہ پہر کوملک کی تینوں قوا کےبعض اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں تمام حکام کوقومی پیداوار اور اس کی حمایت کے سلسلے میں سنجیدہ تلاش وکوشش ، ہمدلی،ہمفکری اور باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: نیا سال اور عید ملک کی برق رفتار پیشرفت و ترقی، قومی اور اندرونی پیداوار کے سلسلے میں عظیم اور سنجیدہ قدم اٹھانے کا نیا حوصلہ، امید ، نشاط اور ہمت عطا کرتا ہے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حکام کے لئے  نئی سال کی خوشی اور مبارک بادی کو اسلام کے راستے پران کے گامزن رہنے اور ذمہ داری کو اچھی طرح انجام دینے سے منسلک قراردیتے ہوئے فرمایا: اگر حکام اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ تلاش و کوشش کے ذریعہ  اللہ تعالی کی رحمت اور اس کے فضل و کرم کو حاصل کرنے کی راہ ہموار کریں تو یقینی طور پرسال عوام کے لئے بھی مبارک کا باعث  ہوگا۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سال کو قومی پیداوار،کام اور ایرانی سرمایہ کی حمایت کے عنوان سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک  کی اعلی اہداف کی جانب موجودہ پیشرفت، موجودہ وسائل و شرائط اور اسی طرح  اقتصادی مسائل پر اسلامی نظام کےدشمنوں کی توجہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی پیداوار کی حمایت موجودہ شرائط میں ایک اہم ضروری امر ہے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے سامراجی طاقتوں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر اقتصادی دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے دشمنوں اور معاندوں کی وسیع تلاش و کوشش کے باوجود، ملک کے حکام اورجوان اپنے عزم و ایمان و ہوشیاری و شناخت  اور اسی طرح سرعت عمل ، اندرونی توانائیوں و تمام وسائل کو بروی کار لا کرایک بار پھر دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی  نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: سامراجی محاذ کی کوششوں کے ناکام ہونے کی واضح دلیل  اور گذشتہ 30 برسوں سے اسلامی نظام کے خلاف اقتصادی دباؤ اور پابندیوں کی ناکامی ایران کی روز افزوں  طاقت اور پیشرفت کا مظہر ہے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے قومی پیداوار کی حمایت  اور دشمنوں کے شوم منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان ہمدلی اور تعاون کو ضروری قراردیا اور قوہ مقننہ اور مجریہ کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: آج ملک کو مختلف شعبوں میں تلاش و کوشش، نوآوری اور خلاقیت کی ضرورت ہے اور اس ہدف تک پہنچنے کے لئے حکام بالخصوص حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون اور ہمفکری  بہت ضروری ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سامراج، رجعت پسند، بڑے سرمایہ داروں ، مفسدوں، دنیا کے سیاہ چہروں اور ان کے پیچھے چلنے والے سست عناصر کے متحدہ محاذکو اسلامی نظام کے مد مقابل قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کو شکست دینے کے لئےگذشتہ 30 برسوں میں کئی بار یہ محاذ تشکیل پاچکا ہے اور ہر بار اس شیطانی محاذ کو شکست ہوئی اور وہ اپنے طے شدہ ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی نظام کے معاندوں اور مخالفوں کی شکست کی ایک بڑی وجہ ملک میں اندرونی سطح پر باہمی اتحاد اور یکجہتی رہی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قومی پیداوار کی عملی حمایت پر تاکید اور اس سلسلے میں حکومت و پارلیمنٹ کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حکومت اور پارلیمنٹ  کو قومی پیداوار کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ عملی اقدام اٹھانے چاہییں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے معاشرے میں غیر ملکی اشیاء سے استفادہ کے طریقہ کار کو غلط قراردیا اور داخلی اشیاء کے مصرف کی تبلیغات میں ریڈيواور ٹی وی کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملکی  مصنوعات کے استعمال کی ثقافت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ریڈیو اور ٹی وی اہم نقش ایفا کرسکتے ہیں اور اس معاملے کے سماجی ، ثقافتی اور دیگر پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے گہرا مطالعہ اور ٹھوس منصوبہ بندی کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں آئی آر آئی بی کے ادارے اور دیگر تبلیغاتی اداروں کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایک بار پھر تمام حکام کوشوق و نشاط، امید اور باہمی تعاون کے ہمراہ صبر و استقامت، تلاش وکوشش  اور اللہ تعالی سے امداد طلب کرنے کی سفارش کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کے ردعمل میں چلاس کے قریب گونر فارم میں 19 معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادت کی اطلاع اور متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تین روزہ سوگ اور آئندہ جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی اور گہری سازش کے تحت پہلے سانحہ کوہستان کا رونما ہونا اور اس کے فوراً بعد اتنا بڑا سانحہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے پیچھے ایسے عناصر اور قوتیں کارفرما ہیں جو انتہائی طاقتور ہیں ۔اس سانحہ کے پس پردہ حقائق منظر عام پر لانے کے لئے اعلی سطحی عدالتی کمیشن کا قیام قاتلوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرے۔سیکریٹری اطلاعاتعلامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اگر ذمہ داران سانحہ کوہستان کے مجرموں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچاتے اور متاثرہ عوام کے جائز اور اصولی مطالبات پر عمل درآمد کیا جاتا تو سانحہ چلاس رونما نہ ہوتا۔انہوں نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین و پسماندگان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اوراسلامیان پاکستان سے اپیل کی کہ اس سانحہ پر ہر سطح پر قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر صدائے احتجاج بلند کریں اور باہم متحد ہوکر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کے دشمن ملک کے بدخواہوں کو واضح پیغام دیں کہ وہ مٹھی بھر شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گےاس موقع پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اس سانحہ چلاس پر علامہ ساجد نقوی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے بعض سازشی عناصر گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اورفرقہ وارانہ فسادات اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعہ ملک بھر اور گلگت کے داخلی امن و سلامتی کو شدید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حالات کی ابتری کے ذمہ دار سکیورٹی کے ادارے ہیں، ان حالات سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایک بار پھر گلگت بلتستان میں آگ لگائی گئی ہے۔ دہشتگردی میں ملوث ایک شخص کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال کا اعلان اور ہڑتال کی آڑ میں فورسز اور پولیس کی بے گناہ عوام اور گھروں پر حملے اور بے دریغ فائرنگ نے علاقے کے امن و امان کو تباہ کر دیا ہے۔ لیکن اس تمام صورتحال کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ چلاس کے مقام پر ایک بار پھر مسافر بسوں سے بے گناہ مسافروں کو اتارا گیا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کر کے ان میں سے آخری اطلاعات آنے تک 10 افراد کو شہید اور درجنوں مسافروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ مسلح لشکر کوہستان اور دیامر کے علاقوں سے گلگت کی طرف روانہ ہو چکا ہے۔  ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال انتہائی خطرناک نتائج کی نشاندہی کر رہی ہے۔ اس کے نتائج پورے علاقے اور وطنِ عزیز کے باقی علاقوں کو بھی متاثر کریں گے۔ فرقہ واریت اور شدت پسندی پہلے ہی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ اگر حکومت اور بالخصوص سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں نے صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کسی طرح سے بھی کوتاہی کی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے، بلتستان کی تمام وادیوں میں اس وقت بے چینی اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہے۔ ہنزہ نگر میں عوام سڑکوں پر آگئی ہیں۔ ایسے میں سکیورٹی کے ذمہ دار اداروں کا امتحان شروع ہو چکا ہے۔ فرقہ وارانہ سوچ رکھنے والوں کی سرپرستی اور پشت پناہی سے ملک کی سلامتی کو جو خطرات بلوچستان میں لاحق ہو چکے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، اب اگر یہ ادارے گلگت کو بھی تباہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اس ملک کی بدقسمتی ہو گی۔ آج ہی کے دن کراچی میں 3 بے گناہ شیعہ جوانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا اور خبر آئی ہے کہ اس میں حکومت اتحاد کے مسلح لوگ بھی ملوث ہیں۔  ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حالات کی ابتری کے ذمہ دار سکیورٹی کے ادارے ہیں، ان حالات سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے سانحہ کوہستان کے حوالے وعدے کیے تھے جو پورے نہیں ہوئے، جس سے عوام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بعد گلگت میں حالات خراب کرنے کی عالمی سازش کی جا رہی ہے، اس حوالے مجلس وحدت مسلمین جلد سپریم کورٹ میں رجوع کرے گی۔  اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال کو کنٹرول کیا جائے اور دہشتگردوں کو فوراً روکا جائے۔ چلاس سے تمام مسافروں کو ان کے گھروں تک بحفاطت پہنچایا جائے۔ علاقے کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کی سرپرستی ترک کی جائے اور گلگت بلتستان کا امن لوٹایا جائے۔

اپنے مذمتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر دہشتگردی کی اس آگ کو فوراً نہ بجھایا گیا تو پھر اس آگ سے عدلیہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔کراچی میں 24 گھنٹے کے اندر 3 شیعہ عمائدین کا قتل قابل مذمت ہے، گلگت میں شیعہ مسافروں کی شہادت افسوسناک سانحہ ہے، کوئٹہ میں شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔ گلگت، کراچی اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے عمائدین کے قتل عام میں کالعدم گروہ اور ریاستی ادارے ملوث ہیں، صدر اور رحمان ملک کی کراچی میں موجودگی میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شیعہ عمائدین کی شہادت حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ کالعدم دہشتگرد گروہ کراچی، گلگت اور کوئٹہ میں بے گناہ افراد کا قتل عام کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں 3 شیعہ عمائدین (اصغر جعفری، نسیم عباس، سید ساجد حسین) کی ٹارگٹ کلنگ اور گلگت میں مسافر بسون پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے عمائدین کی شہادت اور کوئٹہ میں 2 افراد کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، گلگت، پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور ملک کے دیگر حصوں میں بے گناہ انسانوں اور شیعان حیدر کرار کا قتل عام حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عدلیہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اگر دہشتگردی کی اس آگ کو فوراً نہ بجھایا گیا تو پھر اس آگ سے عدلیہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں شیعہ مسافروں کی شہادت افسوسناک سانحہ ہے، حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ گلگت، کراچی اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے عمائدین کی شہادت میں کالعدم گروہ اور ریاستی ادارے ملوث ہیں۔ علامہ راجہ ناصر نے مزید کہا کہ کالعدم دہشتگرد گروہ گلگت، کراچی اور کوئٹہ میں بے گناہ افراد کا قتل عام کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے اندر 3 شیعہ عمائدین کا قتل قابل مذمت ہے، صدر اور رحمان ملک کی موجودگی میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے بے گناہ افراد کی شہادت حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ درایں اثناء ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ترجمان آصف صفوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہید ہونے والے اصغر زیدی، نسیم عباس اور ساجد حسین کا کسی تنظیم سے تعلق نہیں۔ سیاسی اور لسانی تنظیمیں شیعہ عمائدین کے قتل عام پر اپنی مکاری کی سیاست نہ کریں، شہید ساجد حسین کا تعلق کسی لسانی تنظیم سے نہیں، اُنہوں نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چیف جسٹس اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ اس ملک میں شیعہ عمائدین کی نسل کشی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرتے تو اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو جائیں ورنہ ملت جعفریہ اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر کوہستان میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر درندگی کا نشانہ بنانے والے سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آ ج ملت تشیع کو مزید جنازے نہ اٹھانے پڑتے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور جوانان کے زیراہتمام، سانحہ چلاس اور گلگت بلتستان کی مخدوش صورتحال کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کی قیادت ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار علی فیضی، پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری، راولپنڈی اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی سمیت دیگر قائدین نے کی، اس دوران سینکڑوں جوانوں نے چلاس میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہونے والی 10 بے گناہ افراد کی مظلومانہ شہادت، گلگت بلتستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور حکومت و سکیورٹی اداروں کے جانبدارنہ رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ سانحہ چلاس در اصل سانحہ کوہستان کا تسلسل ہے، اگر کوہستان میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر درندگی کا نشانہ بنانے والے سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو آ ج ملت تشیع کو مزید جنازے نہ اٹھانے پڑتے۔ انہوں نے کہا کہ طالبانی سوچ رکھنے والے ملک دشمن عناصر سرزمین پاکستان پر سکیورٹی و تعلیمی اداروں اور شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر وطن عزیز کو تاریکی اور تباہی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں۔   مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں پرامن رہنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہم نے گلگت میں 16 شہداء کے جنازے اٹھائے، لاکھوں کی تعداد میں اکٹھے ہونے کے باوجود اشتعال انگیزی سے گریز کیا اور حکومت و انتطامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے ثابت کیا ہم پرامن قوم ہیں اور ہمیں ملک و قوم کی سلامتی عزیز ہے، جس کے نتیجہ میں ہمیں 10 مزید جنازے اٹھانے پڑے، دوسری جانب ایک دہشتگرد کی گرفتاری کے خلاف ہونے والی کالعدم تنظیم کی ہڑتال کے دوران سکیورٹی فورسز پر حملے کیے گئے، دستی بموں اور بھاری اسلحہ کا بے دریغ استعمال ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے بیسوں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی بحالی، دہشگردوں کی گرفتاری، طالبانہ سوچ کے خاتمہ اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر برادر نثار علی فیضی، علامہ فخر علوی، علامہ اصغر عسکری اور علامہ عابد حسین بہشتی نے بھی خطاب کیا۔

کراچی  میں 24گھنٹے کے اندر 3 شیعہ عمائدین کا قتل قابل مذمت گلگت میں شیعہ مسافروں کی شہادت افسوسناک ہے، گلگت اور کراچی میں ملت جعفریہ کے عمائدین کے قتل میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیمیں اور ریاستی ادارے ملوث ہیں، آصف زرداری اور رحمان ملک کی موجودگی میں بے گناہ شیعہ عمائدین کی شہادت حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس مولانا عون نقوی شیعہ علماء کونسل کے علی محمد نقوی ارو دیگر نے علیحدہ علیحدہ مذہبی بیانات میں کہا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، گلگت، پارا چنار، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور ملک کے دیگر حصوں میں بے گناہ انسانوں اور اہل تشیع کا قتل حکومت ناکامی کا ثبوت ہے

گلگت شہر کے دو تھانوں اور سٹي کي حدود ميں کرفيو نافذ ہے. گلگت ميں گزشتہ روز ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات ميں ہلاکتوں اور چلاس ميں ٹارگٹ کلنگ کے بعدآج بھي صورتحال کشيدہ ہے اورگلگت ميں کرفيو نافذ ہے. گلگت ميں کرفيو کے دوران چند علاقوں ميں فائرنگ کے اکا دکا واقعات ہوئے ہيں.ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام يا دن ميں کسي بھي وقت کرفيو ميں نرمي کي جاسکتي ہے.چلاس ميں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ ميں جاں بحق ہونے والے افراد کي ميتيں چلاس ميں ہي موجود ہيں.شہر بھر ميں موبائل سروس بھي بند ہے.چلاس ميں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اسکردو ميں ہڑتال ہے.تمام اسکول بند ہيں سرکاري دفاتر ميں حاظري نہ ہونے کے برابر ہے. ٹريفک بھي معمول سے کم ہے.چلاس ميں جاں بحق ہونے والے 2افراد کي ميتيں اسکردو لائي جائيں گي.استور ميں بھي گلگت کي صورتحال کے باعث حالات کشيدہ ہيں.سرکاري ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام نجي ٹي وي چينلز بند کرديئے گئے ہيں ،ڈپٹي کمشنير استور شہباز طاہر نديم نے تمام داخلي و خارجي راستوں پر آمد و رفت پر پابندي عائد کردي ہے.  گلگت اور چلاس ميں گزشتہ روز کے فسادات کي ابتدائي رپورٹ ،وفاقي حکومت کو بھجوادي گئي ہے ، وفاقي وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سکيورٹي وجوہات پر گلگت ميں موبائل فون کي تمام سروسز معطل کردي گئي ہيں گزشتہ روز کے فائرنگ اور حملوں کے واقعات کي اطلاعات گلگت بلتستان کي انتظاميہ، پوليس و اسکاو?ٹس کي طرف سے بھيجي گئي ہيں. ان ميں کہاگياہے کہ مولاناعطاء اللہ کي 3 روز قبل گرفتاري کے خلاف گلگت ميں گزشتہ روز احتجاجي ريلي نکالي گئي،اہلسنت والجماعت کي ريلي پر ہينڈ گرينيڈ سے حملہ ہوا اور فائرنگ بھي کي گئي، 6 افراد ہلاک ہوئے، اس کے بعد پوليس نگراني ميں چلاس جانے والي 4 بسوں کا تقريبا 40 موٹرسائيکل سواروں نے گھيراو کرليا،موٹرسائيکل سواروں کے حملہ سے 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 مسافر جان بچاتے دريا ميں کود کر ڈوب گئے، حملہ آوروں نے بسوں ميں سوار خواتين کو کچھ نہيں کہا ، رپورٹ کے مطابق حملہ آور موٹرسائيکل سواروں سے تصادم ميں 5 پوليس اہلکار زخمي بھي ہوئے ، ادھر وزارت داخلہ نے بتاياہے کہ وزيرداخلہ رحمان نے گلگت ميں تمام موبائل فون کے آپريشنز معطل کرنے کا حکم دے ديا ہے جس پر عمل درآمد بھي شروع ہوگيا ہے

اسلام آباد … گلگت بلتستان ميں امن و امان بحال کرنے کيلئے تمام گروپوں کے درميان مذاکرات کا عمل فوري شروع کرانے کا فيصلہ کيا گيا ہے. وفاقي وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک سے وزير اعلي? گلگت بلتستان سيد مہدي شاہ اور وفاقي وزير مياں منظور وٹو نے اسلام آباد ميں ملاقات کي. اس موقع پر گلگت بلتستان ميں حاليہ فسادات کے بعد کي صورتحال پر غور اور تمام گروپوں کے درميان مذاکراتي عمل فوري شروع کرانے کا فيصلہ کيا گيا. رحمان ملک نے کہاکہ گلگت بلتستان ميں امن و امان کي بحالي کيلئے وفاقي حکومت ہرممکن تعاون کرے گي اور اس سلسلے ميں ہرقسم کے وسائل بروئے کار لائے جائيں گے. وفاقي وزير داخلہ نے وزيراعلي? گلگت بلتستان کو فوري طور پر علاقے ميں پہنچنے کيلئے خصوصي ٹرانسپورٹ فراہم کي. انہوں نے شرپسند عناصر کو وارننگ ديتے ہوئے کہا کہ ان کے عزائم کسي صورت کامياب نہيں ہونے ديئے جائيں گے

رحمان ملک نے کہا ہے کہ گلگت ميں امن و امان کيلئے سيکيورٹي فورسز کي نفري بڑھادي، گلگت ميں حاليہ فسادات فرقہ وارانہ نہيں، دہشت گرد پاکستان کو غير مستحکم کرنا چاہتے ہيں. وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد ميں علماء کے وفد نے ملاقات کي. ملاقات کے دوران رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گلگت ميں نوگو ايرياز ہيں جنہيں ختم کرنے کي ہدايات ديديں، گلگت ميں بغير اين او سي جائيداد خريدنے پر پابندي ہوگي. انہوں نے کہا کہ گلگت ميں امن و امان کيلئے سيکيورٹي فورسز کي نفري بڑھادي، گلگت ميں حاليہ فسادات فرقہ وارانہ نہيں ہيں. ان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کو غيرمستحکم کرنا چاہتے ہيں، گلگت کو نشانہ بنانا شرپسندوں کا خاص مقصد ہے

اطلاعات کے مطا بق کراچی کے علاقہ برنس روڈ نزد حمزہ دواخانہ پر شرپسند عناصر سپاہ صحابہ، لشکرے جھنگوی اہلسنت والجماعت کے مسلح درندوں نے حملہ کر کے نوجوان، سید عابد نقوی کو شھیدکر دیا ۔ شھید کا جسد خاکی سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مزید اطلاعات کے مطابق آج صبح کلئیرنگ ایجنٹ سید عابد نقوی کو شرپسند دهشتگردوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ جس کے بعد آپ کو فوری سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں آپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شھید ہوگئے۔ شھید رضویہ کے رہائشی تھے۔ اور عمر 38 سال بتائی جا رھی ہے .شہید کی میت رضویہ امام بارگاہ میں ہے شہید کی نماز جنازہ  بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی، کیونکہ شہید عابد نقوی کے بھائی خیر پور سے شام کو کراچی پہنچے گے اس کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کے مراحل اد کیے جائیں گے، رات 10:00بجے کے بعد تمام ملت کے مومنین سے شہید کے لیے نماز وحشت کی درخواست ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے پہلوان گوٹھ میں بھی ایک شیعہ اسکاوٹس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا، کراچی کے تمام مومنین سے التماس ہے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

سانحہ کوہستان کا زخم ابھی تازہ تھا کہ چلاس میں پھر بربریت کی انتہا کر دی گئی۔گلگت میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں جانی نقصان اور زخمیوںکے واقعہ کے بعد چلاس میں سانحہ کوہستان کو دہرایا گیا۔17شیعہ مومنین کو بسوں سے اُتار کر شہید کردیا گیا ہے جبکہ بہت سے اسکول اورکالجوں کے طلبہ، طلبات اور اساتذہ اہلسنت و الجماعت سپاہ صحابہ، لشکرے جھنگوی کے اُن دہشتگردوں کے محاصرے میں ہیں۔6بسوں کو جلانے کے علاوہ 2بسوں کو دریائے سندھ میں گرادیا گیا ہے۔گلگت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اور وزیر اعلی گلگت مہدی شاہ بھی اپنی زمہ داریوں سے کنارہ کشی کرتے ہوئے غیر ضروری دورے پر سندھ کے شہر گھڑی خدا بخش پہنچے ہوئے ہین، وہ بروز بدھ کو گلگت واپس آئین گے،اس کے بعد کوئی لائے عمل طے کریں گے، جب تک اہلسنت و الجماعت سپاہ صحابہ، لشکرے جھنگوی کے اُن دہشتگردوں کو مکمل آزادی ہے، یہاں ایک بات قابلے غور ہے کہ وزیر اعلی کا تعلق بھی شیعہ فرقہ سے ہے، اس کے باوجود اتنی لاپروائی۔ جبکہ دوسری طرف  دہشتگردوں کا دن دیہاڑے کھلے عام معصوم لوگوں کو اس طرح تشدد کر کے شہید کرنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت فوری طور پر اہلسنت و الجماعت سپاہ صحابہ، لشکرے جھنگوی کے اُن دہشتگردوں   کیخلاف ایکشن لین سے کترارہی ہے، ان دہشتگردوں،قاتلوں، شرپسندوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے مین ناکام ہو چکی ہے  امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے گلگت بلتستان کے تمام راستوں کی سیکورٹی کو مکمل یقینی بنایا جائے۔ سانحہ کوہستان میں معصوم لوگوں کو شہید کیے جانے کے بعد وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے شاہراہ قراقرم روڈ پر سیکورٹی تعینات کر دی ہے۔ سیکورٹی کی تعینات کے باوجود ایسا واقعہ دوبارہ پیش آنا حیران کن ہے۔ امن وامان کے قیام کے ذمہ دار ادارے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق گلگت کے مظلوم شیعہ مومنین نے کہا کہ تسلسل سے گلگت کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ سازشی عناصر گلگت میں مذہبی فسادات چاہتے ہیں۔سانحہ کوہستان بھی اسی عنصر کی ایک کڑی ہے۔ حکومت آج سانحہ کوہستان میں ملوث ملزموں اور ان کے سرپرستوںکو بے نقاب کرتی تو گلگت کے امن کو خراب کرنے کی کسی میں ہمت نہ ہوتی۔امن قائم نہ کر سکنا ذمہ داران کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ شرپسندوں کوفوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلائیں۔

اطلاعات کے مطابق گلگت کے علاقے چلاس میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے بس میں فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12 شیعہ مومنین شہید ہوچُکے ہے۔ مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت کے دہشتگردوں نے آج پورے گلگت میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ آج صبح سے ہی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد پورے شہر میں دندناتے نطر آرہے تھے البتہ سکیورٹی اداروں کی دہشتگردوں کی لگام دینے کی تمام تر کوشش ناکام نطر آئی۔ واضع رہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسکاوٹس کا شیعہ اہلکار بھی شہید ہوچُکا تھا۔ کالعدم سپاہ صحابہ کی حالیہ دہشتگردی میں مزید 12 شیعہ مومنین شہید ہوچُکے ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتحاد چوک گلگت میں لشکر یزید نے گرنیڈ سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میں دو عزادار زخمی ہوگئے۔جبکہ لالی محلہ میں فائرنگ سے شیراز ولد شیر افضل بھی زخمی ہوگئے۔جنہیں ڈی-ایچ-کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید اطلاعات کے مطابق لشکر یزید نے گلگت کے امن کو خراب کرنے کیلئے گلگت مین پر تشدد ہرتال کا اعلان کیا۔ جس کے بعد یزیدیوں نے کھلے عام فائرنگ اور حملوں کا سلسہ شروع کردیا۔ اور کرفیوں کے نفاذ کے باوجود شدید فائرنگ اور ھنگامہ آرائی کرکے گلگت کے امن کو سبو تاش کردیا۔جبکہ اتہائی افسوس ناک بات یہ ہیں کہ گلگت کے مسلح یزیدیوں نے فائرنگ کرکے تین سیکیورٹی ادارے کے اھلکاروں کو بھی زخمی کردیا۔ جو لشکر یزید کی درندگی اور وحشی ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ افسوس کہ رحمان ملک سانحہ کوہستان کے بعد شیعہ قوم سے کئیے جانے والے وعدوں کو تو آج تک پورا نہ کرسکا جس کے نتیجہ میں آج تک گلگت کا امن بحال نہ ہوسکا۔ دوسری طرف اس بات کا بھی قوی امکان ہےکہ ان دہشت گرد گروپس مین سعوی حمایت بافتہ طالباں کے افراد کثیر تعداد میں شامل ہیں جو کہ امریکی اور سعودی اشارہ پر یہ تمام دہشت گردی کررہے ہیں تاکہ مستقبل میں جین کے ساتھ معاملات کو خراب کیا جائے اور ایران پر حملہ کرنے کے لیے پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرنے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مانے والے شیعہ مسلمانوں پر دباو بڑھایا جائے تاک کہ مستقبل میں ہونے والی ایران کے خلاف کسی بھی کاروائی میں سعودی اور امریکی مفادات کو نقصان نہ بہنچا سکیں

تہران: ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے قومی یکجہتی کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تمام راستے بند ہونے کی صورت میں اپنے ایران مخالف موقف سے پسپائی اختیار کرے گا، پاکستان نے اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایرانی ٹی وی کو انٹرویومیں ایرانی تیل پر پابندی سے گیارہ ممالک کو مستثنٰی قرار دینے کے امریکہ کے اقدام کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی ممالک نے ایران کے سلسلے میں پسپائی نہیں کی ہے اور ہمارے خیال میں مغرب یہ یقین پیدا ہونے تک کہ ایران طاقتور ہے اپنا دباؤ ہمیشہ برقرار رکھے گا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جب مغرب کو یہ پتہ چلے گا کہ ایران اس کے مقابل ایک چٹان کی طرح کھڑا ہے اور اس کو نقصان پہنچانے کا کوئی امکان نہیں ہے تو پسپائی اختیار کر لے گا۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ یورپ کے جن بعض بڑے ممالک نے ہتھیاروں کے زور پر دیگر ممالک کو اپنے تسلط میں رکھا اب وہ اقتصاد کے ذریعہ ان ممالک پر اپنا تسلط چاہتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ پاکستان نے اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اورایران کوپاکستان پر پورا بھروسہ ہے۔ علی اکبرصالحی نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان میں جاری بحرانوں سے آگاہ ہے اوران بحرانوں کے حل کے لئے پاکستان کی بھرپورمددکرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے آنیوالے وقتوں میں تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہاہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں یہ ہمیشہ رہے اور مجھے خدشہ ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، پاکستان اب بھی بھارت کو خطرہ سمجھتاہے جبکہ ہمیں اس موقف سے اختلاف ہے ، پاکستانی حکام اور اسامہ بن لادن کی محفوظ پناہ گاہ کے درمیان کسی رابطے کے کوئی شواہد نہیں لیکن پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کس طرح اس کمپاوٴنڈکے بارے میں لاعلم رہی؟ یہ معاملہ تشویش کاباعث ہے ،اسامہ کی ہلاکت کے بعددنیامحفوظ ہوگئی ہے۔ امریکی ٹی وی سی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں یہ ہمیشہ رہے اورمجھے خدشہ ہے کہ ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بعض حوالوں سے ہمیں مشترکہ تشویش اور مشترکہ خطرہ درپیش ہیں۔ دہشت گردی سے پاکستان اوراس کے عوام کوبھی اسی طرح خطرہ لاحق ہے جس طرح کہ امریکا اور افغانستان کے عوام کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان خطرے کے تصور پراختلاف ہے مسئلہ ہے کہ پاکستان بھارت کوبڑاخطرہ سمجھتاہے جس کے نتیجے میں بعض اوقات ہمیں پاکستان سے مبہم پیغامات ملتے ہیں۔ اسامہ کے خلاف ایبٹ آبادآپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کواس کی اطلاع نہیں فراہم کی کیونکہ ہمیں خدشہ تھاکہ وہ یہ معلومات افشاء کردیں گے جس سے ہم اپنامشن پورانہیں کرپائیں گے۔

تازہ ترین صورتحال کے مظابق گلگت ميں کالعدم اہل سنت والجماعت کي حکومتي اقدامات کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے، شہر کے مختلف علاقوں ميں ہوائي فائرنگ اور دستي بم کے حملے  کیے جس میں 5افراد جاں بحق اور 45 زخمي ہو گئے جبکہ علاقے ميں کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے.اس کے علاوہ بسوں سے اتار کر 6 افراد کو ہلاک کردیا اور شہر کي مختلف سڑکوں کو ٹائر جلائے اور شدید فائرنگ کی ہے،، لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعي انتظاميہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارسڑکوں سے غائب ہيں اور جبکہ کالعدم اہل سنت والجماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کے گروہوں شہر کے مختلف شیعہ آبادی والے علاقوں پر ہوائي فائرنگ کررہے ہيں جس سے لوگوں ميں سخت خوف و حراس پھيل گيا ہے،اور گلگت میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہو گئے ہیں اور نظام زندگي بري طرح مفلوج ہے،اس دوران کالعدم اہل سنت والجماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں  نے اتحاد چوک پر دستي بم بھي پھينک ديا . فائرنگ، دستي بم اور پتھروں سے کئے گئے حملوں ميں 5افراد ہلاک اور 45 زخمي بتائے جا رہے ہيں.اس کے علاوہ بسوں سے اتار کر 6 افراد کو ہلاک کردیا ہے علاقے ميں کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے اور لوگوں سے گھروں ميں رہنے کا کہا جا رہا ہے تاہم کرفيو کے نفاذ کے باوجود بعض جگہوں سے کالعدم اہل سنت والجماعت سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گرد تاحال فائرنگ کر رہے ہیں جس  کي آوازيں سنائي دے رہي ہيں.

کوئٹہ ميں اسپني روڈ اور ديگر مختلف واقعات ميں ہزارہ قبيلے سے تعلق رکھنے والے افراد کي ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈيموکريٹک پارٹي کے زيراہتمام خواتين نے احتجاجي مظاہرہ کيا . بلوچستان اسمبلي کے باہر کئے گئے احتجاجي مظاہرے ميں خواتين نے پلے کارڈز اور بينرزکے علاوہ چوڑياں بھي اٹھائي ہوئي تھيں. انہوں نے ہزارہ برادري سے تعلق رکھنے والے افراد کي ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شديد نعرے بازي کي اور اس موقع پر خواتين نے بڑي تعداد ميں چوڑياں اسمبلي کے باہر پھينکيں اور گيٹ کے پاس باندھ بھي ديں. ان کا مطالبہ تھا کہ ہزارہ قوم کي ٹارگٹ کلنگ بند کراو?، ان کا يہ بھي کہنا تھا کہ اگر حکومت انہيں تحفظ فراہم نہيں کرسکتي تو يہ چوڑياں ان کيلئے تحفہ ہيں. انہوں يہ بھي کہا کہ پہلے تو صرف ہزارہ برادري کے مردوں کو ٹارگٹ کيا جاتا تھا اب خواتين کو بھي نشانہ بنايا جارہا ہے.