قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا گیاری سیکٹر سانحہ پر اظہار افسوس

Posted: 09/04/2012 in All News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیاچین کے گیاری سیکٹر کے سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور برفانی تودے تلے دب جانے والے پاک فوج کے افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیوںمیں مزید تیزی لانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک بہت بڑے سانحے سے دوچار ہوئی ہے اور قدرتی آفت اور آزمائش میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہیں تاہم تودے تلے دب جانے والے جوانوں کی تلاش گویا حسرت و امید کی جاری جنگ ہے ۔اس موقع پرہماری دلی دعا ہے کہ اس سانحہ میں کم سے کم جانی نقصان ہو۔

Comments are closed.