کوئٹہ ميں شٹر ڈاو?ن، جاں بحق افراد کي تدفين کر دي گئي

Posted: 30/03/2012 in All News, Breaking News, Important News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

کوئٹہ ميں گزشتہ روزاسپني روڈ پر فائرنگ اور بعد ميں ہنگامہ آرائي کے دوران آٹھ افراد کي ہلاکت کے واقعات کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کي جارہي ہے،دوسري جانب واقعہ ميں جاں بحق افراد کي تدفين آج سہ پہر ہزارہ قبرستان ميں کردي گئي . اسپني روڈ پرفائرنگ کے واقعہ ميں چھ افراد اور بعد ميں احتجاج اور ہنگامہ آرائي کے دوران دو مزيد افراد کي ہلاکت کے خلاف شہر ميں ہزارہ ڈيموکريٹک پارٹي اورپشتونخواملي عوامي پارٹي کي جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کي کال دي گئي تھي، ہڑتال کي حمايت اے اين پي، بي اين پي، جے ڈبليو پي اور مرکزي انجمن تاجران نے بھي کي تھي، جس کے نتيجے ميں آج لياقت بازار،عبدالستارروڈ،جناح روڈ،قندہاري بازار،طوغي روڈ، مري آباد،مسجدروڈ،بروري،پشتون آباد،نواں کلي اوراس سے ملحقہ علاقوں ميں اہم کاروباري مراکز بندہيں اور ٹريف بھي معمول سے کم ہے، اس موقع پر اسکولوں و دفاترميں حاضري بھي کم رہي،کوئٹہ شہر ميں کسي بھي ناخوشگوارواقعہ سے نمنٹنے کيلئے پوليس کي بھاري نفري بھي تعينات کي گئي ہے اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر بھي خصوصي انتظامات کئے گئے تھے، تاہم شہر کے کسي حصے سے اب تک کسي ناخوشگوارواقعہ کي اطلاع موصول نہيں ہوئي، دوسري جانب سپني روڈ کے واقعہ ميں چھ افراد کي ہلاکت کے حوالے سے علمدارروڈ،ہزارہ ٹاون،مري آباد، نيچاري اور ملحقہ علاقوں ميں سوگ کي کيفيت ہے اور واقعہ ميں جاں بحق ہونے، دوسري جانب واقعہ ميں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کي تدفين ہزارہ قبرستان ميں کردي گئي،تدفين ميں لواحقين کے علاوہ لوگوں کي بڑي تعداد نے شرکت ک

Comments are closed.