Archive for 05/03/2012

میکسیکوسٹی…میکسیکو کا رہائشی ایک 16سالہ لڑکا دنیا کا کم عمر ترین ماہرِنفسیات بن گیاہے۔Almazan Anaya میکسیکو کی ایک مقامی یونیورسٹی میں نفسیات کا شاگرد ہے اوراس ماہ اپنا گریجویشن مکمل کر کے ایک ماہرنفسیات کی حیثیت سے ڈگری بھی حاصل کر لے گا۔Almazanبچپن سے ہی میڈیکل اور نفسیات میں بے حد دلچسپی رکھتا تھا اور اسی لگن نے اسے اس شعبے میں مزید تعلیم حاصل کر نے کیلئے 12سال کی عمر میں کالج پہنچا دیا اور اب اس ماہ وہ صرف 16سال کی عمر میں نفسیات کے مضمون میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر لے گا۔Almazanکے مطابق وہ ڈگری حاصل کر نے کے بعدپر یکٹس شروع کر نے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہNeuroscience اور Neurologyکے شعبوں میں مزید تعلیم حاصل کر نا چاہتا ہے۔

نیویارک……امریکہ میں ایک ڈولفن کو مصنوعی دُم نصب کی گئی ہے جس کے بعد اسے مصنوعی دُم کے ساتھ تیرنے والی دنیا کی پہلی ڈولفن کا اعزاز بھی حاصل ہو گیاہے۔ Winterنا می یہ ڈولفن جب صرف دو ماہ کی تھی کہ زیرآب ایک حادثے میں اپنی دُ م اور ماں سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوگئی تھی۔ما ہرین کی ایک ٹیم نے اس ڈولفن کو دوبارہ سے تیرنے اور ایک آزاد زندگی فراہم کر نے کیلئے دوسال کے طویل عرصے میں اس کیلئے خصوصی طور پر ایک مصنو عی دُم تیارکی اور پھر اسے ایک طویل آپریشن کے بعد ڈولفن کے جسم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ Winterاس مصنوعی دُم کے ساتھ بغیر کسی مشکل کے عام ڈولفنز کی طرح پانی میں تیرنے کے قابل ہو گئی ہے ۔اس ڈولفن کی مصنوعی دُم نصب ہو نے تک کے سفر کی کہانی پر ہالی ووڈ میں ایک تھری ڈی فلم بھی بنائی جائے گی جس میں دیگر اداکاروں کے ساتھ Winter نا می یہ دولفن مرکزی کر دار میں جلوہ گر ہوگی۔

نیویارک .  . مچھلی کے تیل میں موجودقدرتی غذائیت نہ صرف بینائی تیز کرتی ہے بلکہ قوتِ حافظہ بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کے تیل کااستعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ اس میں موجود Omega-3 Fatty Acids قدرتی طور پر خون پتلا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے نہ صرف بلڈ پریشرکی سطح ہموار ہوجاتی ہے بلکہ یہ ہائپر ٹینشن سمیت امراضِ قلب سے حفاظت کا بھی موثر ذریعہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کی ناہموار سطح ہائپر ٹینشن کا سبب بنتی ہے جبکہ مچھلی کے تیل کا استعمال اس بیماری سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

دہلی…فارن ڈیسک…بچے کی اعصابی و دماغی نشونما کے لیے مچھلی کا استعمال بہت ضروری ہے۔بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ماں کے دودھ کے بعد بچے کے اعصاب ،دماغ اور آنکھوں کی نشونما کے لیے ’اومیگا 3ایسڈ‘ کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو صرف مچھلی میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ سائنسی جرنل کے مطابق مچھلی کے بہت سے فوائد ہیں اور یہ دماغی بیماریوں کو روکنے میں بھی کا م آتی ہے۔

برلن … جرمني ميں سابق صدر کرسٹين وولف کے گھر پر پوليس نے چھاپامارا ہے.غير ملکي خبر ايجنسي نے جرمن استغاثہ کے حوالے سے بتايا کہ ہينور کے علاقے ميں کرسٹين وولف کے گھر سے پوليس نے کمپيوٹر اور ديگر اشياء اپنے قبضے ميں لے ليں. جرمن صدر سے غير قانوني مالي فوائدحاصل کرنے پر تفتيش کي جارہي ہے.پوليس کا کہنا تھا کہ وولف نے پوليس کے ساتھ مکمل تعاون کيا اور پوليس کے کام ميں کوئي رکاوٹ نہيں ڈالي

واشنگٹن … امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ پانچ ٹن وزنی ایک مصنوعی سیارہ آج  زمین پر گرے گا لیکن کہاں اس بات کا اندازہ ابھی انہیں بھی نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی مصنوعی سیارے زمین پر گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن آج تک اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق خلاء سے زمین کی جانب آنے والے زیادہ تر مصنوعی سیارے جل کر خاکستر ہو جاتے ہیں۔اس بات کی پیش گوئی بھی نہیں کی جاسکتی کہ سیارہ کس جگہ زمین پر ٹکرائے گا البتہ سیارے کے فضا میں داخل ہونے سے دو گھنٹے پہلے اس کے گرنے کے مقام کا اندازہ لگا یا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں نے نشاندہی کی ہے کہ زمین کے کرہ فضائی سے گزرتے ہوئے یہ چھبیس ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا اور اس کا ملبہ چار سو سے پانچ سو کلومیٹر کے دائرے میں پھیل سکتا ہے۔5 ٹن وزنی امریکی خلائی سیارہ آج کسی بھی وقت زمین پر گرے گا۔