ایرانی پارلیمانی انتخابات کیلئے 3444/ امیدواروں کی منظوری دیدی گئی

Posted: 22/02/2012 in All News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria

تہران : ایران میں الیکشن کیلئے اہل سمجھے جانے والے امیدواروں کی منظوری دینے والی گارڈین کونسل نے 5/ ہزار میں سے 3/ ہزار 444/ کو 2/ مارچ کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ہے۔ جولائی 2009ء میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر ہونے والے تنازع کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایرانی عوام 2/ مارچ کو ملک بھر میں اپنے منتخب نمائندوں کو ووٹ دیں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حامی امیدوار انتخابات جیت جائیں گے۔

Comments are closed.