Archive for 17/02/2012

ماسکو … روسي پارليمنٹ ڈوما کے چيئرمين اليکس پشکوف شام کا دورہ کرينگے. ڈوما انٹرنيشنل افيئر کميٹي کے چيئرمين سياسي بحران پر قابو پانے کے حوالے سے شام کے انتظامي اور قانون ساز حکام سے الگ الگ ملاقاتيں کريں گے. مقامي خبر رساں ادارے کو انٹرويو ديتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد شام کے دورہ پر روانہ ہونگے جہاں سياسي بحران اور ملکي صورتحال کے امور پر اعلي حکام سے تبادلہ خيال کرينگے. شام نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ عرب ليگ کي مشترکہ امن فورس تعينات کرنے کي عرب ليگ کي تجويز کرتے ہوئے کہا تھا کہ امن فورس تعينات کرنے کي کوئي ضرورت نہيں. مغربي ذرائع ابلاغ کے مطابق شام ميں پرتشدد احتجاجي مظاہروں ميں اب تک 5400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں.

Advertisements

ويانا…فرانس نے کہا ہے کہ شام کے مسئلہ پر روس کے ساتھ سمجھوتہ ممکن ہے،ہميں شام ميں تشدد کے خاتمہ کيلئے سب کچھ کرنا چاہيے، فرانس شام کو انساني امداد کي فراہمي کيلئے نئي قرارداد پر کام کرنے کيلئے تيار ہے. فرانسيسي وزير خارجہ ايلن جوپے نے اپنے روسي ہم منصب سے ملاقات کے بعد ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پيرس شام ميں طويل عرصہ تک موجودہ سياسي صورتحال قبول نہيں کرے گا، ہمارے لئے مختصر المدت مقاصد کے حوالے سے کسي سمجھوتہ پر پہنچنا ممکن ہے. انہوں نے کہا کہ ہميں شام ميں تشدد کے خاتمہ کيلئے سب کچھ کرنا چاہيے. انہوں نے کہا کہ فرانس شام کو انساني امداد کي فراہمي کيلئے نئي قرارداد پر کام کرنے کيلئے تيار ہے. انہوں نے کہا کہ عرب ليگ کے عبوري منصوبہ کو ويٹو کرنے کے باوجود پيرس ماسکو کے ساتھ شام کي جوں کي توں صورتحال کے خاتمہ کيلئے سلامتي کونسل ميں نئي قرارداد لانے کيلئے تيار ہے

کراکس… وينزويلا ميں ہوگوشاويز کي حکومت نے شام کو تيل کي خفيہ سپلائي کے منصوبہ پر کام شروع کر ديا، جس سے مغربي ممالک کي جانب سے دمشق پر عائد کي جانيوالي پابنديوں کو سخت دھچکا لگے گا. ميڈيا رپورٹس کے مطابق دو کاروباري شخصيات کے توسط اور شپنگ ڈيٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ وينزويلا کي جانب سے 50 ملين ڈالر ماليت کا ايک مال بردار جہاز تيل ليکر روانہ ہو گيا ہے جو رواں ہفتے بحيرہ روم ميں شام کي بندرگاہ بنياس پر لنگر انداز ہوگا. رپورٹ کے مطابق اس تيل کو شام کي سيکورٹي فورسز کے ٹينکوں اوربکتر بند گاڑيوں ميں استعمال کيا جائے گا. سياسي ماہرين کا کہنا ہے کہ وينزويلا کے اس اقدام سے مغربي ممالک کي شام کو تيل کي سپلائي پر پابنديوں کو سخت دھچکا لگے گا اور اس سے بشار الاسد حکومت کو دباؤ ميں لا کر اقتدار سے الگ کرنے کا منصوبہ بھي ناکامي سے دوچار ہوگا.

برلن … جرمني کے صدر کرسچن وولف نے اسکينڈل سامنے آنے اور پراسيکيوٹرز کے پارليمنٹ سے صدر کا استثنا ء ختم کرنے کے مطالبے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفي ہونے کا اعلان کر ديا ہے، جرمن صدر نے استعفے کا اعلان پراسيکيوٹرز کي جانب سے پارليمنٹ سے انہيں حاصل استثنا ء واپس لينے کے مطالبے کے بعد کيا ہے. پراسيکيوٹرز نے ارکان پارليمنٹ سے کہا تھا کہ اس بات کا شبہ ہے کہ صدر کرسچن وولف نے صدر بننے سے پہلے اپنے فلم پروڈيوسر دوست سے نا جائز فوائد لئے تھے. ان پر الزام ہے کہ جب وہ رياست سيکسوني کے گورنر تھے تو انہوں نے اپنے دولت مند فلم پروڈيوسر دوست کي بيوي سے بڑا قرضہ حاصل کيا تھا. يہ پہلا موقع ہے کہ جرمني ميں کسي صدر کا استثناء ختم کرنے کا مطالبہ کيا گيا ہے. جرمن صدر نے کہا کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہيں اور ان کے جانشين کا جلد انتخاب کر ليا جائے . جرمن چانسلر انجيلا مرکل نے صدر کے استعفے کے بعد کہا ہے کہ وہ نئے صدر کے انتخاب کيلئے تمام پارٹيوں سے مشاورت کريں گي تاکہ متفقہ صدر سامنے لايا جا سکے. جرمني کے ايک سينئر قانون دان تھامس آپرمين نے ايک ريڈيو انٹرويو ميں کہا کہ ايوان صدرميں کسي ولي يا سينٹ کي ضرورت نہيں ليکن صدر کے عہدے پر ايسا شخص ہونا چاہئے جو قانون کي پاسداري کرتا ہو. ان کا کہنا تھا کہ اسکينڈل سامنے آنے کے بعد گزشتہ دو ماہ ميں صدر کي مقبوليت اور عہدے پر رہنے کے لئے ان کي اخلاقي اتھارٹي ختم ہو چکي ہے.

واشنگٹن … امريکا نے دفاع پاکستان کي ريلي ميں حافظ سعيد کي شرکت پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لشکر طيبہ اور جماعت الدعوة کا القاعدہ سے رابطہ ہے اور ان پر عالمي طور پر پابندياں عائد ہيں.امريکي محکمہ خارجہ کي جانب سے جاري بيان ميں مزيد کہا گيا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کي قرارداد کي روشني ميں ذمہ داريا ں پور ي کرے.قبل ازيں امريکي وزير خارجہ کي ترجمان وکٹوريہ نولينڈنے واشنگٹن ميں صحافيوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک،افغان، ايران تجارت کي امريکا مخالفت نہيں کرتا اور نہ ہي ايران کے پڑوسي ممالک کے ساتھ اچھے مراسم رکھنے کے خلاف ہے.انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ميں ايران کے جوہري ريکٹر کي تعمير پر امريکا کو بدستور تشويش ہے.