بحرینی نیوز ویب سائٹ مرآت البحرین کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے درمیان ہونے والے خفیہ معاہدے کی روشنی میں آل خلیفہ کے خاندان نے بحرین کو آل سعود خاندان کی حاکمیت میں دینے اور سعودی عرب سے ملحق کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بحرین کے بادشاہ شیخ حمد عنقریب اس کا عوام کے سامنے اعلان کریں گے۔اس سے پہلے بھی یہ خبر مختلف ذرائع میں شائع کی گئی ہے لیکن بحرین کے اخبار الایام کے چیف ایڈیٹرنجیب الحمر نے حال ہی میں آل خلیفہ اور آل سعود کے درمیان ہونے والے خفیہ معاہدہ کا پردہ فاش کیا ہے نجیب الحمر کے بھائی نبیل الحمر بحرین کے بادشاہ شیخ حمد کے ذرائع ابلاغ کے مشیر ہیں۔ نجیب الحمر کے مطابق دونوں بادشاہوں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے ۔ اگرچہ مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ بحرین اور سعودی بادشاہوں کے درمیان اس سلسلے میں کئی خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد بحرین کو سعودی عرب کے ساتھ الحاق کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے واضح رہے کہ سعودی عرب نے بحرینی عوام کے انقلاب کو کچلنے کے لئے پہلے ہی اپنے کئی ہزار فوجی بحرین میں تعینات کررکھے ہیں ۔
بحرین کی قومی سا لمیت خطرے میں گھر گئی، سعودی عرب کے ساتھ الحاق ہونے کا امکان،مرآت البحرین کا انکشاف
Posted: 11/02/2012 in All News, Breaking News, Important News, Saudi Arab, Bahrain & Middle East
Advertisements