ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیرانتظام عید میلادالنبی اورہفتہ وحدت کے حوالے سے گول میزکانفرنس 12فروری کوہو گی

Posted: 10/02/2012 in All News, Important News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر انتظام عید میلاد النبی اورہفتہ وحدت کے مبارک موقعہ پر بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بارہ فروری بروز اتوار ایک عظیم الشان گول میز کانفرنس منعقد کی جائے گی ، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کے مطابق اس اہم کانفرنس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی، جمیعت علمائے اسلام کے سینیٹر لیاقت بنگلزئی، نیشنل پارٹی کے سینیٹر مہیم خان بلوچ،جمیعت علمائے پاکستان کے مولانا عبدالقدوس ساسولی اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخونزادہ خسوسی شرکت کریں گے

Comments are closed.