علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر میں ”ہفتہ وحدت” منانے کا اعلان

Posted: 06/02/2012 in All News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے میلاد النبی ۖ کی مناسبت سے ملک بھر میں  12  ربیع الاول تا 17 ربیع الاول  ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا ہے۔سیکریٹری اطلاعات سید سکند ر عباس گیلانی  ایڈووکیٹ کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں امت مسلمہ امت واحدہ کے تصور کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اجتماعات منعقد کریں اور اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے وحدت کانفرنسیں’ سیمینارز  اور حمد و نعت کی محافل کا انعقاد کریںاور اسلام دشمن لادینی قوتوں پر واضح کردیں کہ سینکڑوں مشترکات کی موجودگی میں جزوی و فروعی نوعیت کے اختلافات کے ذریعہ امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ نہیں کیا جاسکتا اورپیغمبر گرامی ۖ کی ذات پاک اتحاد و وحدت کا مرکز و محور ہیں لہذا  پاکستانی مسلمان بلا تفریق مسلک و فرقہ باہم متحد ہیں۔ایسے مٹھی بھر شرپسند عناصر جن کا کسی مکتب و مسلک سے کوئی تعلق نہیں وہ ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر اسلامیان پاکستان کے درمیان کسی قسم کی پھوٹ ڈالنے میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں اور ملک میں ہماری کاوشوں اور جدوجہد کے ذریعہ قائم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کی خراب نہیں کیا جاسکتا

Comments are closed.