ايران کے بجائے بھارت سے ڈيزل اور پٹرول خريدنے کی تيارياں قومی مفادات کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے، منور حسن

Posted: 28/01/2012 in Afghanistan & India, All News, Important News, Local News, Religious / Celebrating News, Survey / Research / Science News

جماعت اسلامی کے امير کا منصورہ ميں مختلف وفود سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پانچ فروری کو کشميريوں کے ساتھ اظہار يکجہتی پورے جوش و خروش کے ساتھ منايا جائے گا۔جماعت اسلامی کے امير سيد منور حسن نے کہا ہے کہ پاکستان امريکی مفادات کے ليے اس کی ڈکٹيشن قبول نہ کرے۔ ان خيالات کا اظہار سيد منور حسن نے لاہور ميں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ ميں مختلف وفود سے گفتگو ميں کيا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو انتہائی پسنديدہ ملک قرار دے کر اور قومی مفاد کو پس پشت ڈال کر ايران کے بجائے بھارت سے ڈيزل اور پٹرول خريدنے کی تيارياں کی جا رہی ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کو کشميريوں کے ساتھ اظہار يکجہتی پورے جوش و خروش کے ساتھ منايا جائے گا۔

Comments are closed.