پاک امریکہ تعلقات :قواعد و ضوابط مرتب کرنیکی اور امریکا کو لگام دینے کی ضرورت ہے، سلمان بشیر

Posted: 23/01/2012 in All News, Important News, Local News, Pakistan & Kashmir, USA & Europe

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہم ہیں’ تاہم تعاون کے  قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی اور امریکا کو لگام دینے کی ضرورت ہے تاکہ کسی چیز میں ابہام نہ رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک امریکا تعلقات کااز سر نو جائزہ لینے کے لئے سفارشات مکمل کر لی ہیں’ اب پارلیمنٹ بھیجی جائیں گی جہاں ان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پارلیمانی عمل مکمل ہونے کے بعد شروع ہونے والے مذاکرات میں پارلیمنٹ کی منظورہ کردہ سفارشات فائدہ مند ہونے کے ساتھ سب کچھ واضح ہوگا۔ امریکی خصوصی نمائندہ مارک گراسمین کا مذاکرات کے حوالے  سے بیان اخبار میں پڑھا ہے اور اس سے ہم اتفاق کرتے ہیں۔ ہم نے امریکی وزارت خارجہ سے بھی کہا تھا کہ پارلیمانی عمل مکمل ہونے کے بعد دوبارہ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔ 

Comments are closed.