امریکہ اور اسرائيل کو ایران کے خلاف جنگ پر اکسانے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں میں تیزی، ایران کے خلاف جنگ کے تمام اخراجات سعودی عرب ادا کرے گا

Posted: 20/01/2012 in All News, Breaking News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Palestine & Israel, Russia & Central Asia, Saudi Arab, Bahrain & Middle East, USA & Europe

مغربی ممالک کے بعض ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائيل کو ایران کے خلاف جنگ پر اکسانے کے لئے عرب خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے اورسعودی حکام نے صہیونیوں کے ساتھ خفیہ ملاقات میں ایران کے خلاف جنگ کے تمام اخراجات ادا کرنے کا وعدہ کیا ہےالنخیل سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائيل کو ایران کے خلاف جنگ پر ابھارنے کے لئے عرب خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے اورسعودی حکام نے صہیونیوں کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں ایران کے خلاف جنگ کے تمام اخراجات ادا کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے خطرے کے پیش نظر ایران پر ہمہ جہت فوجی حملہ کیا جائے۔ مذکورہ سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور بعض دیگر خلیجی ممالک موجودہ وقت کو ایران پر حملے کے لئے مناسب قراردیتے ہیں سعودیوں کا خیال ہے کہ ایران پر حملہ شروع کرنے کے لئے شام کو مشغول رکھنا ضروری ہے۔ سائٹ کے مطابق سعودی عرب نےاسرائیلی حکام کے درمیان یورپی ممالک اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں جنگ کے اخراجات کو قبول کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے

Comments are closed.