شہدادکوٹ ؛ شیعہ کافر کے نعرے انتظامیہ کی جانبداری – توہین رسالت کی ایف آئی آر شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنما کے خلاف

Posted: 17/01/2012 in All News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

شہدادکوٹ ؛ گارو وڈھو گاووں ۔تحصیل میروخان میں اربعین حسینی کے دن  کالعدم تنظیم سپاه صحابہ کے شرپسند عناصر کی طرف سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں شیعہ کافر کے نعرہ لگاتے ہوئے شیعہ مقدسات کی توہین کی گئی اس مذموم حرکت کے بعد مومنین نے پر امن مظاہره کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف اپنا احتجاج کا لیکن انتظامیہ نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی شمس مگسی نے شر پسند عناصر کی مکمل حمایت کی  اور توہین رسالت کی ایف آئی آر شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنما جناب اشفاق حسین کے خلاف درج کردی ۔ ڈی ایس پی کی اس جانبدارانہ کاروائی کے خلاف مؤمنین کی بڑی تعداد جمع ہو کر اس ایف آئی آر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس جهوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کو ختم کیا جائے اور اصلی مجرمان کے خلاف کاروائی کی جائے .جعفریه پریس کے مطابق  ڈی ایس پی شمس مگسی کی جانبدارانہ کاروائی اور جهوٹی و بے بنیاد ایف آئی آر کو ختم کرانے  کے لئے کل ٹھیک بارہ بجےشدید احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے.

Comments are closed.