پرویز مشرف کا بیان امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ہے، فلسطینی مسلمانوں کو شدید صدمہ : سید منور حسن

Posted: 10/01/2012 in All News, Important News, Local News, Pakistan & Kashmir

امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے پرویز مشرف کے اسرائیل کو تسلیم اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کوئی محب وطن حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ منصورہ لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو امریکہ کی آشیر باد اور حمایت سے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر کے مسلمان عرب ممالک کے عین وسط میں خنجر کی طرح گھونپ دی گئی ہے۔ انہوں کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے غزہ کی پٹی پر بدترین محاصرہ جاری ہے، فلسطینیوں تک خوراک اور ادویات تک پہنچنے نہیں دی جا رہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ پرویز مشرف کا بیان امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ہے، جس سے فلسطینی مسلمانوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔

Comments are closed.