کراچی:گورنر ہاووس کے سامنےحقوق دفاع ملت تشیع دھرنا تھا

Posted: 02/01/2012 in All News, Important News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

کراچی میں عسکری رضا اور پورے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف سخت سردی کے باوجودگورنر ہاوس دہرناجاری ہے۔ دہرنے میں موجود ہمارے نمائنده کے مطابق اس وقت گورنر ہاووس کے سامنے ایک لاکھ سے زائد مومنین موجود ہیں جن میں خواتین اوربچے بهی شامل ہیں سخت سردی کے باوجود خواتین نے واپس جانے سے انکارکردیاہے۔ نوجوانوں میں بے حد جوش و ولولہ کی وجہ سے گورنر ہاووس حسین یاحسین کی صدائوں سے  گونج رہا ہےاور شدید ماتم داری ہورہی ہے مزید مختلف ماتمی دستے دهرنے میں شمولیت کے لئے جوق درجوق گورنر ہاووس روا ں دروا ں ہیں -نوحہ خواں فرحان (علی وارث) اور نقی نقوی(الذولفقار) اپنی انجمن کے ساتھ دھرنے میں شامل ہوگئےہیں اس وقت گورنر ہاوس فرش عزا کا منظر پیش کررہا ہے۔ دروازے پر علم نصب ہے اور مومنین ماتم داری کررہے ہیں مومنین کامطالبہ ہے کہ دہشت گردی میں ملوث اسلم چوہدری اورنگزیب فاروقی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ ورنہ یہ ایک لاکھ کا سمندر یہیں بیٹھے رہے گا-

Comments are closed.