مغرب ایران کیخلاف کسی قسم کے منفی اقدامات سے گریز کرے

Posted: 02/01/2012 in All News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Local News, Pakistan & Kashmir, USA & Europe

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا سے بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران اگر آبنائے ہرمز بند کر دے تو دنیا میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جا سکتی ہیں۔سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ہے جس سے مضبوط تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خزانہ نے ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی ترقی درحقیقت پورے خطے کی ترقی ہے۔ سابق پاکستانی وزیر خزانہ نے ای سی او ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے کے وسیع تر مفاد کے لئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کریں۔ انہوں نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل کی صنعت پر مزید پابندیاں لگانے کے سنگین نتائج پرآمد ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اگر آبنائے ہرمز بند کر دے تو دنیا میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جا سکتی ہیں اس لئے ایران کے خلاف کسی قسم کے منفی اقدامات سے گریز کیا جائے۔

Comments are closed.