علامہ سید ساجد علی نقوی:ممتاز شیعہ مذہبی و سماجی شخصیت عسکری رضا کی شہادت پرشدید غم و غصے کا اظہار

Posted: 01/01/2012 in All News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلشن اقبال کراچی میں ممتاز شیعہ مذہبی و سماجی شخصیت عسکری رضا کی دہشت گردوں کی ہاتھوں شہادت اور انکے ساتھی کے شدید زخمی ہونے پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام سے اب تک فقط کراچی میں بیس کے قریب معصوم اور بے گناہ انسانوں کی شہادت سے واضح ہوتا ہے کہ ریاست کے ذمہ دار اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضامن ادارے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں اور ٹارگٹ کلنگ کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ صورتحال کی سنگینی کے ادراک سے چشم پوشی سے ملک کی داخلی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کااحتمال ہے۔انہوںنے شہید عسکری رضا کے لواحقین و پسماندگان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

Comments are closed.