قومی سلامتی کمیٹی میں منصور اعجاز، حسین حقانی اور جنرل شجاع پاشا طلب

Posted: 30/12/2011 in All News, Breaking News, Important News, Local News, Pakistan & Kashmir

اسلام آباد… پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے میمو کیس میں منصور اعجاز، سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں میمو کیس اور نیٹو حملے سے متعلق امور زیر غور ہیں۔ سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ ان تینوں افراد کو 10جنوری کو طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصور اعجاز کو رائج سفارتی ذرائع سے بلایا جائے گا۔

Comments are closed.