سعودی عرب کا ایران پر حملہ کرنے کی غرض سے 30 ارب ڈالر کے امریکی لڑاکا طیاروں اور دیگر اسلحہ کی خریداری

Posted: 30/12/2011 in All News, Breaking News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Saudi Arab, Bahrain & Middle East, Survey / Research / Science News, USA & Europe

ریاض … سعودی عرب نے امریکا سے قریبا 30 ارب ڈالر مالیت کے لڑاکا طیارے خریدلیے ہیں جن میں 84 ایڈوانس ایف 15بھی شامل ہیں۔ڈیل سے امریکامیں 50ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔انتیس اعشاریہ 4ارب ڈالر مالیت کی اس ڈیل کااعلان امریکا کے محکمہ خارجہ نے کیا ہے۔جن میں 70 پرانے ایف 15 طیاروں کو جدید بنانے کامعاہدہ بھی شامل ہے۔محکمہ خارجہ کے سیاسی وفوجی امور کے بیوروکے سربراہ اینڈریو شپیرو نے بتایاکہ یہ معاہدہ سعودی عرب کے لیے خطے کی سیکیورٹی کے لحاظ سے کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔ان کاکہناہے کہ خطے کو جن خطرات کاسامنا ہے ان میں سے ایک ایران ہے

Comments are closed.