پاک ایران سرحدزیروپوائنٹ 3ماہ بعد دوبارہ کھول دی گئی،تاجروں کااظہارمسرت

Posted: 19/12/2011 in All News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Local News, Pakistan & Kashmir

کوئٹہ : کوئٹہ میں پاک ایران سرحد زیرو پوائنٹ تین ماہ بند رہنے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی جس پر تاجروں نے اظہارمسرت کیاہے۔ اتوار کو ایف سی ذرائع کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے پاک ایران سرحد 24 ستمبر کو سانحہ مستونگ کے بعد بند کردی گئی تھی جسے تین ماہ بعد کھول دیا گیا، زیرو پوائنٹ کھولنے کے بعد سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں اور دونوں ممالک کے تاجروں نے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.