اسرائیل اور امریکا ایران کوایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کیلئے پرعزم ہیں،ایہودباراک

Posted: 19/12/2011 in All News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Palestine & Israel, USA & Europe

یروشلم : اسرائیلی وزیر دفاع ایہودباراک نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لئے کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر دفاع ایہود باراک نے امریکی صدر باراک اوبامہ کے ساتھ ملاقات کے دو دن بعد سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ ہم واضح طور پر یقین رکھتے ہیں کہ ایٹمی ایران نہ تو قابل تصو ر ہے اور نہ ہی قابل قبول ہے اور ہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

Comments are closed.