ملت جعفریہ نے ہمیشہ اتحاد اور وحدت کیلئے عملی جدوجہد کی ہے، علامہ حسن ظفر

Posted: 16/12/2011 in All News, Local News, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

کراچی (پ ر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، حکومت نے اس طرف توجہ نہ دی تو عوام مزید پریشانیوں میں الجھ جائیں گے۔ امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں مجالس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پرامن قوم ہے اور ہم نے ہمیشہ اتحاد اور وحدت کیلئے عملی جدوجہد کی ہے، یہ ملک سب کا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ عوام اور حکمرانوں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور رواداری کیلئے کام کریں اور شہر کو امن کا گہوارا بنایا جائے۔

Comments are closed.