شمالی یمن میں شیعہ مسلمانوں نے سعودی وہابی ناصبی گروہ کے ایک مدرسہ پر حملہ کر کے بیس افراد کو ہلاک کر دیا۔ قبائلی ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 70 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دارالہدایت نامی اس مدرسے میں یمن کے علاوہ دیگر ممالک کے افراد بھی تعلیم حاصل کرتے تھے۔ ابھی تک اس حملے کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
Advertisements