عراق: شام کے امور میں ترکی کی مداخلت خطرناک بات ہے

Posted: 27/11/2011 in All News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Saudi Arab, Bahrain & Middle East, USA & Europe

عراق کے صدر جلال طالبانی نے شام کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے امور میں ترکی کی مداخلت خوفناک بات ہے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر جلال طالبانی نے شام کے اندرونی معاملات میں ترکی کی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے امور میں ترکی کی مداخلت خوفناک بات ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم شام میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں اور ایسی حکومت کے خلاف ہیں جو عربی بہار اور جمہوریت کے خلاف ہو طالبانی نے کہا کہ ہم عرب ممالک میں ڈکٹیٹروں کے خلاف ہیں اور عرب عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں جو جمہوریت اور استقلال کی جد و جہد کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام کے اندرونی معاملات میں ہم بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں اور ترکی کو چاہیے کہ وہ شام کے معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

Comments are closed.