کراچی میں جمعہ کی صبح سے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی

Posted: 25/11/2011 in All News, Breaking News, Important News, Local News, Pakistan & Kashmir

کراچی…حکومت سندھ نے کراچی میں جمعہ کی صبح 10بجے سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق پابندی کا نوٹی فیکشن کل صبح جاری کیا جائے گا۔صحافی، بزرگ، خواتین ،بچے اور معذور افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔دریں اثناء صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ حکومت کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ شہر میں تخریب کاری ہوسکتی ہے،جس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کی گئی ہے انکے مطابق ابتدائی طور پر یہ پابندی دس محرم تک ہوگی۔

Comments are closed.