امریکہ اور عراق کے درمیان آخری قیدی(حزب اللہ کمانڈر) کی رہائی کے حوالے سے شدید اختلافات

Posted: 25/11/2011 in All News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, USA & Europe

واشنگٹن : امریکہ اور عراق کے درمیان بغداد میں آخری قیدی کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ عراق میں زیر حراست مبینہ دہشتگرد علی موسی داقرق کو عراقی حکام کے حوالے کرنے کی بجائے واشنگٹن لا کر اس کیخلاف فوجی کمیشن میں مقدمہ چلانے  کا خواہاں ہے تاہم بغداد اس کیخلاف ہے عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عراق اس قیدی کو ایران کے حوالے کرنا چاہتا ہے علی موسی داقرق جو کہ لبنانی حزب ا للہ کمانڈر ہے اس پر 2007ء میں پانچ امریکی فوجیوں کو عراق میں اغوا کے بعد قتل کرنے کاالزام ہے موسی اب عراق میں امریکی کسٹڈی میں واحد قیدی ہے عہدیدارنے بتایا کہ امریکہ اس قیدی کو اپنے ملک لے جانا چاہتا جبکہ عراق کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکہ اس قیدی کو رواں سال کے آخر تک اپنی کسٹڈی میں رکھ سکتا ہے اس قیدی کو عراقی حکام کی کسٹڈی میں دیدیا جانا چاہیے

Comments are closed.