Archive for 25/11/2011

واشنگٹن : امریکہ اور عراق کے درمیان بغداد میں آخری قیدی کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ عراق میں زیر حراست مبینہ دہشتگرد علی موسی داقرق کو عراقی حکام کے حوالے کرنے کی بجائے واشنگٹن لا کر اس کیخلاف فوجی کمیشن میں مقدمہ چلانے  کا خواہاں ہے تاہم بغداد اس کیخلاف ہے عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عراق اس قیدی کو ایران کے حوالے کرنا چاہتا ہے علی موسی داقرق جو کہ لبنانی حزب ا للہ کمانڈر ہے اس پر 2007ء میں پانچ امریکی فوجیوں کو عراق میں اغوا کے بعد قتل کرنے کاالزام ہے موسی اب عراق میں امریکی کسٹڈی میں واحد قیدی ہے عہدیدارنے بتایا کہ امریکہ اس قیدی کو اپنے ملک لے جانا چاہتا جبکہ عراق کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکہ اس قیدی کو رواں سال کے آخر تک اپنی کسٹڈی میں رکھ سکتا ہے اس قیدی کو عراقی حکام کی کسٹڈی میں دیدیا جانا چاہیے

Advertisements

ٹورنٹو: سیکورٹی سے متعلق عالمی کانفرنس کینیڈا میں جاری ہے اور نیٹو نے شام میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام میں ایران واپسی کے نکتے سے بہت آگے نکل چکا ہے۔ کانفرنس میں لیبیا، مصر اور ایران سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ کانفرنس کے دوسرے روز اسرائیلی وزیر دفاع ایہود براک نے کہا کہ جوہری ایران عالمی امن کیلئے خطرہ بن جائے گا۔ اور دیگر مسلم ممالک سعودی عرب، مصر اور ترکی بھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز کر دینگے۔ شام کے صدر نے مظاہرین کے خلاف مظالم کی حد کر دی ہے۔ ان کا حشر بھی کرنل قذافی اور حسنی مبارک جیسا ہوگا۔ کینیڈا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شام میں مداخلت کیلئے لیبیا کو مثال نہ بنایا جائے۔ دمشق میں مداخلت کرنا ناگزیر ہے۔ تو اس کیلئے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد لانا ہوگی۔ جرمن کے سابق وزیر خارجہ تھیو ڈور نے شام میں نیٹو کی مداخلت کے امکان کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد : رواں سال کا آخری سورج گرہن جمعہ پچیس نومبر کو ہوگا تاہم پاکستان سے اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25  نومبرکو جزوی سورج گرہن ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن صبح 9 بج کر 23 منٹ پر شروع ہو کر دوپہر ایک بج کر 17 منٹ پر ختم ہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلوی ریاست تسمانیہ اور انٹارکٹکا سمیت کرہ ارض کے انتہائی جنوبی حصے میں واقع ممالک میں نظر آئے گا تاہم پاکستان میں سال کے آخری سورج گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔ اسلامی نظریہ کی روح سے یہ خدائے قہار و جبار کی عظمت و جلالت کی نشانیوں میں سے ایک ہے، اس تمام گہن کے دوران خدا ئے قہار و جبار کی حمد و ثناء کرنا چاہیے، جیسا کہ شیعہ فقہ کے ماننے والوں کے ہاں اس تمام گہن کے دوران ایک نماز تعلیم کی گئی ہے جو کہ نماز آیت کے نام سے مشہور ہے(طریقہ کار شیعہ کتب میں درج ہے) اس کے علاوہ  چاند یا سورج گہن کے دوران کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جس کے زریعے سے انسان کی قوت، طاقت، بڑائی یا غرور و تکبر یا انسانی سرکشی کا اظہار ہو وغیرہ وغیرہ اور چاند یا سورج گہن کے دوران مزید یہ کہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جو عام حالات میں  بھی غیر اخلاقی ہو۔خاص کرچاند و سورج گہن کے دوران بیوی سے قربت کرنا سے پرہیز کریں کیونکہ اس کے آنے والی زندگی پر برے اثرات مرتب ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے۔

مردان: مردان کے طالبعلم نے دو کلو میٹر تک اڑنے اور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والا کم لاگت سے جاسوس طیارہ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مردان انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم فرمان الٰہی اور اس کے ساتھیوں نے بہت ہی کم لاگت سے صرف دو کلو گرام وزنی جاسوس طیارہ ایجاد کر لیا جو نہ صرف دو کلو میٹر تک پرواز کر کے فضائی نگرانی کر سکتا ہے بلکہ اپنے وزن سے تین گنا زیادہ مواد لے جانے اور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پشاور یونیورسٹی میں جاری نمائش میں جاسوس طیارہ بنانے والے طالبعلموں اور انجینئروں کا کہنا تھا کہ طیارے میں لگے آئی پی کیمرے اور ڈی وی آر سسٹم کے ذریعے موثر نگرانی کی جاسکتی ہے طیارے کی تیاری میں 46000 روپے لاگت آئی۔

کراچی…حکومت سندھ نے کراچی میں جمعہ کی صبح 10بجے سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق پابندی کا نوٹی فیکشن کل صبح جاری کیا جائے گا۔صحافی، بزرگ، خواتین ،بچے اور معذور افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔دریں اثناء صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ حکومت کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ شہر میں تخریب کاری ہوسکتی ہے،جس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کی گئی ہے انکے مطابق ابتدائی طور پر یہ پابندی دس محرم تک ہوگی۔

بغداد…عراق میں 70افراد کو اغواء اور قتل کے الزام میں گرفتار بارہ ملزمان کو پھانسی دیدی گئی ہے جبکہ دیگر تین ملزمان کی پھانسی تکنیکی وجوہات کے باعث موٴخر کردی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق 2006 میں التاجی نامی علاقے میں شادی کی تقریب پر دھاوا بولنے اور دولہا اور دلہن سمیت 70 باراتیوں کو قتل کرنے والے 15 ملزمان میں سے 12 کو جمعرات کے روز بغداد کی مرکزی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ جبکہ تین ملزمان کی پھانسی موٴخر کردی گئی ہے۔ملزمان کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیا ہے،عراق کی سپریم کورٹ نے جون میں سزائے موت کی توثیق کردی تھی