عراق: حرمین عسکریین (ع) میں دھماکہ کرنے والے افراد کو پھانسی

Posted: 20/11/2011 in All News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Religious / Celebrating News

حرمین شریفین امامین عسکریین (ع) میں بم دھماکہ کرنے والے افراد کو پھانسی کی سزا دیدی گئی ہے۔السومریہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرمین شریفین امامین عسکریین (ع) میں بم دھماکہ کرنے والے افراد کو پھانسی کی سزا دیدی گئی ہے۔ اس حملے میں ملوث القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 11 افراد کو پھانسی کی سزا سنائي گئی تھی جس پر آج عمل درآمد کردیا گيا ہے سزاپانے والوں میں ایک عورت ایک  تیونسی مرد بھی شامل ہیں۔ القاعدہ کےدہشت گردوں نے سن 2006 میں حرمین عسکریین (ع) کے طلائي گنبد کونشانہ بنایا اور اس کے بعد 2007 میں بھی اس  کے دو گلدستوں کو دھماکے میں شہید کردیا تھا جس کے بعد عراق میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد مارے گئے۔

Comments are closed.