ايۃ اللہ تسخیری: اسلامی بیداری قرآن مجید کی حاکمیت کا وسیلہ ہے

Posted: 20/11/2011 in All News, Educational News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria, Pakistan & Kashmir, Religious / Celebrating News

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ہے اس اجلاس میں عالم اسلام کے مفکرین ،ماہرین اور دانشورشریک ہیں۔مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ تسخيری نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری قرآن مجید کی حاکمیت کا وسیلہ ہے۔امہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے پہلے اجلاس میں مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ تسخيری نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری قرآن مجید کی حاکمیت کا وسیلہ ہے۔ انھوں  نےکہا کہ بیسویں صدی میں اکثر اسلامی ممالک پر مغربی سامراجی طاقتوں نے غلبہ پیدا کرلیا اور اسلامی ممالک میں انھوں نے اپنے اہداف کو نافذ کرنا شروع کردیا۔ آیت اللہ تسخيری نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سن 70 کی دہائی میں  مغربی ممالک اچانک ایک ایسے انقلاب سے روبرو ہوئے جو ان کے تصور سے باہر اور ان کے تسلط کے خلاف تھا اسی لئے انھوں نے انقلاب اسلامی پر چوٹ لگانے کی متعدد مرحلوں میں بھرپور کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، انھوں نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کو انقلاب اسلامی ایران کی برکات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے عالم اسلام میں مسلمان قرآن کی حاکمیت کے خواہاں ہیں اور سامراجی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے ہیں۔

Comments are closed.