Archive for 20/11/2011

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے دشمنوں کی دھمکیوں کے جواب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب اور اس کے بعد مغربی ممالک کی پسپائی کو ایران کے اقتدار کا مظہرقراردیا ہےنامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں آج نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے دشمنوں کی دھمکیوں کے جواب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم خطاب کی طرف اشارہ  اور اس کے بعد مغربی ممالک کی پسپائی اور عقب نشینی کو ایران کے اقتدار کا مظہرقراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی نظام 98 فیصد عوام کی رائے پر استوار ہے جو اسلام اور اسلامی نظام کے اقتدار کا مظہر ہے انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی دھمکیوں کا اس طرح مضبوط و مستحکم جواب دیا جس کی وجہ سے دشمن پسپا ہونے  اور پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا خطیب جمعہ نے کہا کہ ولی فقیہ، اسلامی نظام کی قوت اور استمرار کا ضامن ہے۔

Advertisements

 اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو بجلی کی مقدار تین گنا زیادہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو بجلی کی مقدار تین گنا زیادہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس وقت ایران پاکستان کو سو میگاواٹ کے قریب بجلی برآمد کرتا ہے۔ بجلی و پانی کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی دینے کے لیے تیار ہے۔ نامجو نے کہا کہ آئندہ تین برسوں میں پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی ایک ہزار میگاواٹ تک کرنے کے لیے تیار ہے۔

فاطمه الحاجی نے کہا ہے کہ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ انھوں نے اپنے حلف کے مطابق دکھی انسانیت کا مداوا کیا اور زخمیوں کا علاج کیا، یہ وہ زخمی تھے جو احتجاج کے دوران سرکاری فورسز کے حملوں میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کئے گئے تھے۔انھوں نے کہا: شدید احتجاجات کے دوران ایک رات 30 خلیفی گماشتے عام شہریوں کے بھیس میں ان کے گھر پر حملہ آور ہئے اور انہیں ایک خفیہ تفتیشی ادارے میں منتقل کیا اور جعلی دستاویزات اور ناکردہ جرائم کے اعتراف نامے پر دستخط کرانے سے قبل انہیں متعدد بار ٹارچر کیا گیا اور ان پر زیادتی کی گئی۔فاطمہ الحاجی ضمانت پر رہائی سے قبل 22 روز تک قید تنہائی میں رکھی گئیں اور اب ان کا کہنا تھا کہ ہر لمحہ ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔انھوں نے کہا: میں جب بھی اپنے تین سالہ بیٹے یوسف کو گود میں اٹھاتی ہوں اس سے وداع کرتی ہوں کیونکہ ممکن ہے کہ ہر آن خلیفی گماشتے آکر مجھے گرفتار کرلیں اور بیٹے کے ساتھ میرا آخری وداع ہو۔لیڈی ڈاکٹر فاطمہ الحاجی ان بیس ڈاکٹروں میں سے ہیں جن کو گذشتہ روز جمعہ بھاری سزائیں سنائی گئیں۔انھوں نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اور ان کے رفقائے کار کو قید کی سزائیں سنائے جانے کا سبب یہ ہے کہ وہ اسپتالوں میں اور اسپتالوں کے باہر آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں کی جانب سے عوام کے ساتھ نہایت سفاکانہ طرز سلوک کے عینی شاہد تھے اور حکومت انہیں دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ جن لوگوں نے زخمیوں کا مداوا کیا ہے وہ خلیفی جرائم کے مستند گواہ ہیں۔انھوں نے کہا: گرفتاری کے بعد میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی اور مجھے ایک خفیہ تفتیشی مرکز میں منتقل کیا گیا اور وہاں مجھے وحشیانہ انداز سے زد و کوب کیا گیا اور کئی روز تک مجھے بھوکا پیاسا رکھا گیا اور پھر مجھ سے جنسی زیادتی کی گئی۔انھوں نے کہا: میری آنکھیں بند تھی اور کئی مرد میرے ارد گرد موجود تھے اور میں کئی لوگوں کی آوازیں سن رہی تھی اور خلیفی جلادوں نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے بیٹے یوسف کو جانتے ہیں اور اگر میں ان کی فراہم کردہ دستاویزات پر دستخط نہ کروں تو کبھی بھی اپنے چھوٹے بیٹے کا منہ نہ دیکھ سکوں گی چنانچہ میں نے بعض دستاویزات پر پڑھے بغیر دستخط کئے اور بعد میں سمجھ گئی کہ وہ میرا اعتراف نامہ تھا اور میں نے ایسے جرائم کا اعتراف کیا تھا جو مجھ سے سرزد نہیں ہوئے تھے۔انھوں نے کہا: میں بے گناہ ہوں میں نے صرف اپنے طبی فرائض نبھائے ہیں لیکن اب مجھے اپنی اور اپنے بیٹے کی زندگی کے لئے فکرمند ہوں۔

عرب ذرائع کے مطابق بحرین میں کل رات پرامن مظاہرے کے دوران بحرین اور سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے بکتر بند گاڑی سے ایک بحرینی نوجوان کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ کچل کر شہید کردیا ہے۔جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں کل رات پرامن مظاہرے کے دوران بحرین اور سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے بکتر بند گاڑی سے ایک بحرینی نوجوان کو بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ کچل دیا۔ بحرین میں امریکہ نوازآل خلیفہ  حکومت  کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں بحرینی عوام نے کامیابی تک مظاہرے جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔ کل بحرین میں ہزاروں  افراد نے آل خلیفہ کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں اور آل خلیفہ کی منحوس اور ڈکٹیٹر حکومت  کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت ، استقلال اور غیر ملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور بحرینی حکومت امریکہ اور سعودی عرب کی مدد سے عوامی مظاہروں کو کچل رہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ہے اس اجلاس میں عالم اسلام کے مفکرین ،ماہرین اور دانشورشریک ہیں۔مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ تسخيری نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری قرآن مجید کی حاکمیت کا وسیلہ ہے۔امہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے پہلے اجلاس میں مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ تسخيری نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری قرآن مجید کی حاکمیت کا وسیلہ ہے۔ انھوں  نےکہا کہ بیسویں صدی میں اکثر اسلامی ممالک پر مغربی سامراجی طاقتوں نے غلبہ پیدا کرلیا اور اسلامی ممالک میں انھوں نے اپنے اہداف کو نافذ کرنا شروع کردیا۔ آیت اللہ تسخيری نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سن 70 کی دہائی میں  مغربی ممالک اچانک ایک ایسے انقلاب سے روبرو ہوئے جو ان کے تصور سے باہر اور ان کے تسلط کے خلاف تھا اسی لئے انھوں نے انقلاب اسلامی پر چوٹ لگانے کی متعدد مرحلوں میں بھرپور کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، انھوں نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کو انقلاب اسلامی ایران کی برکات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے عالم اسلام میں مسلمان قرآن کی حاکمیت کے خواہاں ہیں اور سامراجی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ہے اس اجلاس میں عالم اسلام کے مفکرین ،ماہرین اور دانشورشریک ہیں۔مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ تسخيری نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری قرآن مجید کی حاکمیت کا وسیلہ ہے۔امہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے پہلے اجلاس میں مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ تسخيری نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کی لہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی بیداری قرآن مجید کی حاکمیت کا وسیلہ ہے۔ انھوں  نےکہا کہ بیسویں صدی میں اکثر اسلامی ممالک پر مغربی سامراجی طاقتوں نے غلبہ پیدا کرلیا اور اسلامی ممالک میں انھوں نے اپنے اہداف کو نافذ کرنا شروع کردیا۔ آیت اللہ تسخيری نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سن 70 کی دہائی میں  مغربی ممالک اچانک ایک ایسے انقلاب سے روبرو ہوئے جو ان کے تصور سے باہر اور ان کے تسلط کے خلاف تھا اسی لئے انھوں نے انقلاب اسلامی پر چوٹ لگانے کی متعدد مرحلوں میں بھرپور کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، انھوں نے علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کو انقلاب اسلامی ایران کی برکات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے عالم اسلام میں مسلمان قرآن کی حاکمیت کے خواہاں ہیں اور سامراجی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے ہیں۔

شام کے ذرائع نے شامی صدر بشار اسد کو قتل کرنے کے امریکی منصوبے کا پردہ فاش کیا ہے۔المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ نے شامی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ شام کے صدر کو قتل کرنے کی کوشش میں ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر الیوٹ آبرامر نے 24 اکتوبر کو فارن پالیسی میگزين میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ شام کے صدر کا قتل شام کے مسئلہ کا ایک حل ہوسکتا ہے اس نے کہا کہ شام فلسطینی تنظيم حماس ، حزب اللہ لبنان  اور ایران کا حامی ملک ہے اور اسرائیل کا مخالف ہے لہذا حماس ، حزب اللہ اور ایران کو کمزور کرنے کے لئےشام کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ، ذرائع کے مطابق شامی عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور عرب لیگ کے امریکی آلہ کاروں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا ہے اور ایران بھی شام کی حکومت کو تنہا نہیں چھوڑےگا

شام کے عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھرعظیم مظاہرے کئے ہیں اورصدر بشار اسد کی قیادت میں مغربی اور عربی ممالک کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کا بھر پور دفاع کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔شام کی سرکاری خبـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں عظیم مظاہرے کئے ہیں اورصدر بشار اسد کی قیادت میں مغربی اور عربی ممالک کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کا بھر پور دفاع کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہےآج شام کے مختلف شہروں میں شامی عوام نے امریکہ اور عرب لیگ کے خلاف مظاہرے کئے اور شام کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے عرب لیگ کو امریکی آلہ کار تنظیم قراردیتے ہوئے شام کے خلاف اس کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔یہ مظاہرے شدید بارش و برف باری میں کئے گئے ہیں۔ شامی عوام نے لاذقیہ ، حلب ، دمشق ، حماۃ اور دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے کئے ہیں اور شام کے خلاف عرب لیگ اور امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے شام پر اپنی جان قربان کرنے کا عزم بالجزم کرلیا ہے۔ 

حرمین شریفین امامین عسکریین (ع) میں بم دھماکہ کرنے والے افراد کو پھانسی کی سزا دیدی گئی ہے۔السومریہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حرمین شریفین امامین عسکریین (ع) میں بم دھماکہ کرنے والے افراد کو پھانسی کی سزا دیدی گئی ہے۔ اس حملے میں ملوث القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے 11 افراد کو پھانسی کی سزا سنائي گئی تھی جس پر آج عمل درآمد کردیا گيا ہے سزاپانے والوں میں ایک عورت ایک  تیونسی مرد بھی شامل ہیں۔ القاعدہ کےدہشت گردوں نے سن 2006 میں حرمین عسکریین (ع) کے طلائي گنبد کونشانہ بنایا اور اس کے بعد 2007 میں بھی اس  کے دو گلدستوں کو دھماکے میں شہید کردیا تھا جس کے بعد عراق میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد مارے گئے۔

امریکہ کے سینیٹر جان مک کین نے امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء ایران کی کامیابی ہے۔ہا آرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سینیٹر جان مک کین نے امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء ایران کی کامیابی ہے مک کین نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو غلط قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلاء سے امریکہ کی تمام کوشیں نابود اور ناکام ہوجائیں گی ۔مک کی نے کہا کہ عرا ق سے امریکی فوجویں کے انخلاء کے بعد علاقہ میں ایران کی طاقت مزيد بڑھ جائے گی واضح رہے کہ عراقی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت امریکہ اس سال کے آخر میں اپنی فوجیں عراق سے نکال لےگا امریکہ اس معاہدے کے باوجود عراق میں رہنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ لیکن اسے اس میں کامیابی نہیں ملی۔ اور امیرکی صدر نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں امریکی فوجیوں کو عراق سے نکال لیں گے ، عراق سے انخلاء کے بعد امریکی فوجیں خلیجی ممالک میں مستقر ہونگی۔  ذرائع کے مطابق عرب خلیجی ممالک امریکی فوج کی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئے ہیں  عرب ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک کے موجودہ عرب حکمراں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے آلہ کار ہیں جو علاقہ میں امریکی اور اسرائيلی مفادات کے لئے کام کررہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیشن کے سربراہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو اسرائیل کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے۔نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیشن کے سربراہ پرویز سروری نے ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو اسرائیل کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل ایسی غلطی نہیں کرےگا  لیکن اگر اس نے کسی اشتباہ کا ارتکاب کیا تو شہید حسن مقدم کی تحقیقاتی محصول کو اسرائيل کے قلب میں  اتار دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائيل  کوئی غلطی کرے تاکہ ہم اسرائیل کو اپنی فوجی ٹیکنالوجی اور برتری کا مزہ چکھائیں۔  انھوں نے کہا کہ اسرائيل کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں اور اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کا دم نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ منحرف اور مکر و فریب کرنے والے سیاستدانوں کو اسی دنیا میں عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ منحرف اور مکر و فریب کرنے والے سیاستدانوں کو اسی دنیا میں عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی عوام کی بیداری میں قرآنی جلوے نظر آرہے ہیں علاقائی عوام کی بیداری اسلامی اور قرآنی بنیادوں پر استوار ہے۔قرآن کریم کی محقق خواتین کے نویں بین الاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج دنیا کو قرآن جیسی عظيم کتاب کی بہت ضرورت ہے قرآن کی بنیاد پر دنیا میں عدل و انصاف قائم کیا جاسکتا ہے قرآن کا نظام الہی نظام ہے اور یہی نظام انسانی سعادت کا ضامن ہے انھوں نے کہا کہ شاہ ایران، صدام معدوم، قذافی منفور، مصری ڈکٹیٹر حسنی نامبارک اور ان جیسے منحرف سیاستدانوں کو اسی دنیا میں عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

لیبیا کی عبوری انقلابی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے منفور و معدوم ڈکٹیٹر کرنل معمر قذافی کے خونخوار بیٹے سیف الاسلام کولیبیا کے جنوب سے گرفتار کرلیا گيا ہے۔لیبیا کی عبوری انقلابی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے منفور و معدوم ڈکٹیٹر کرنل معمر قذافی کے خونخوار بیٹے سیف الاسلام کولیبیا کے جنوب سے گرفتار کرلیا گيا ہے۔ لیبیا کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ صحرائی شہر   اوباری سے سیف الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اب اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لیبیا کے شمال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

امریکی ریاست نویڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے رینو کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ دس ہزار افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاہے۔رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نویڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے رینو کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریاست نویڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور10ہزار افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق امریکی ریاست نویڈ اکے جنگلات میں لگی آگ نے رینو کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس پر حکام نے امریکی ریاست نویڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ علاقے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تقریبا 450 فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں ۔ آگ سے تقریبا 25 مکانات متاثر ہوئے ہیں

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شامی حکومت پر بے جا دباؤ پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر غلط اور بے جا دباؤ کے نتیجے میں اس ملک کے حالات مزيد خراب ہوجائیں گے جس کے منفی اور تباہ کن اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے شامی حکومت پر بے جا دباؤ پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر غلط اور بے جا دباؤ کے نتیجے میں اس ملک کے حالات مزيد خراب ہوجائیں گے جس کے منفی اور تباہ کن اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی پر مکمل تسلط جمانے کے لئے شام پر بے جا دباؤ ڈال رہا ہے اور اس سلسلے میں عرب لیگ بھی امریکہ کا مکمل تعاون کررہی ہے۔ لبنان میں سوڈان کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ان حالات میں مقاومت کا حضور ضروری ہے کیونکہ مقاومت دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایک مضبوط و مستحکم قلعہ ہے۔ واضخ رہے کہ کہ مغربی اور عربی ممالک نے شام کی حکومت کو گرانے کے لئے مشترکہ اور دو چنداں کوششیں شروع کردی ہیں اور شام میں جاری مذاکرات کو موقع فراہم نہیں کررہی ہیں۔ امریکہ نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیار نہ ڈالنے کی تاکید کی ہے جبکہ دہشت گرد پہلے ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہوگئے تھے۔  شام نے عرب لیگ کو امریکی آلہ کار تنظیم قراردیدیا ہے۔ عراق نے کہا ہے کہ عرب لیگ تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے

امریکی وزير دفاع لیون پنیٹا نےایران کے خلاف کسی بھی کارروائی پر ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے عالمی معیشت اوراقتصاد بری طرح متاثر اور تباہ ہو جائےگا۔رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير دفاع لیون پنیٹا نےایران کے خلاف کسی بھی کارروائی پر ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے عالمی اقتصاد اور معیشت  بری طرح متاثر ہوگی۔ امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کرنا چاہیے ایران کی ایٹمی تنصیبات  حملے کے سنگين نتائج برآمد ہونگے اور اس قسم کے اقدام سے پرہیز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی حملے کی دھمکی دے رکھی ہے ادھر ایران نے بھی منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔