اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک ہزار افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

Posted: 18/11/2011 in All News, Important News, Saudi Arab, Bahrain & Middle East

اردن کے دارالحکومت عمان میں نماز جمعہ کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد نے سیاسی اصلاحات اور بدعنوانی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ حکومت مخالف اسلامی جماعتوں کی کال پر ہونے والے اس مظاہرے میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد اور نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین منتخب حکومت، بدعنوانی کے خاتمے اور منصفانہ انتخابی نظام کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

Comments are closed.