ایران ہلال احمر: ایران کی انسانیت دوست عوام نے صومالیہ کے قحط زدہ لوگوں کو چار سو ارب ریال سے زیادہ کی امداد

Posted: 27/10/2011 in African Region, All News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syria

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ابوالحسن فقیہ نے کہا ہے کہ ایران کے مومن اور انسانیت دوست عوام نے صومالیہ کے قحط زدہ لوگوں کو چار سو ارب ریال سے زیادہ کی امداد دی ہے۔ ابوالحسن فقیہ نے کل نامہ نگارو ں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یہ امداد ایران کے مختلف علاقوں سے اکٹھی کر کے صومالیہ روانہ کی گئي ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ملت ایران نے رہبر انقلاب اسلامی کے حکم پر لبیک کہتے ہوۓ ثابت کر دکھایا ہےکہ وہ اسلامی اقدار پر عمل درآمد اور دوسروں کی امداد کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ پیشرو ہیں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی دینی ، انسانی اور اخلاقی فرض کی بنیاد پر پوری سنجیدگی کے ساتھ تمام ضرورت مندوں کی مدد کے لۓ آمادہ ہے ۔ ابوالحسن فقیہ نے مزید کہا کہ ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لۓ امداد روانہ کرنا بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Comments are closed.