ایسےعالم میں جب بحرین میں عوامی احتجاج کاسلسلہ جاری ہے آل خلیفہ حکومت کے وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹ کے ساتھ امریکہ کی جانب سے بحرین کے لئے ترپن ملین ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت میں تاخیرکے مسئلے پرگفتگو کی ۔ بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں امریکہ سے وضاحت طلب کریں اوربحرین کے مستقبل کے بارے میں بحرین کے دوستوں سے مشورہ کریں۔ قابل ذکرہے امریکہ نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں بحرین کے تحقیقاتی کیمشن کی رپورٹ کے بعد بحرین کے لئے ہتھیاروں کی فروخت کو ایک مہینے کے لئے موخر کردی ہے۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے جائز حقوق طلب کرنے کےلئے فروری سے تحریک چلارہی ہے ۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جنہيں آل خلیفہ نے بنیادی ترین حقوق سے محروم کردیا ہے۔ ملت بحرین کے انقلاب کے بعد سے امریکہ اور سعودی عرب نے بحرین کی کھل کر حمایت کرنا شروع کردی ہے۔ امریکہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو خاموش کرنے کےلئے بحرین کے لئے ہتھیاروں کی فروخت پرعارضی پابندی لگائي ہے۔
Archive for 27/10/2011
بحرینی وامریکی وزیرخارجہ کی ملاقات
Posted: 27/10/2011 in All News, Important News, Saudi Arab, Bahrain & Middle Eastایران ہلال احمر: ایران کی انسانیت دوست عوام نے صومالیہ کے قحط زدہ لوگوں کو چار سو ارب ریال سے زیادہ کی امداد
Posted: 27/10/2011 in African Region, All News, Important News, Iran / Iraq / Lebnan/ Syriaاسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ ابوالحسن فقیہ نے کہا ہے کہ ایران کے مومن اور انسانیت دوست عوام نے صومالیہ کے قحط زدہ لوگوں کو چار سو ارب ریال سے زیادہ کی امداد دی ہے۔ ابوالحسن فقیہ نے کل نامہ نگارو ں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یہ امداد ایران کے مختلف علاقوں سے اکٹھی کر کے صومالیہ روانہ کی گئي ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ملت ایران نے رہبر انقلاب اسلامی کے حکم پر لبیک کہتے ہوۓ ثابت کر دکھایا ہےکہ وہ اسلامی اقدار پر عمل درآمد اور دوسروں کی امداد کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ پیشرو ہیں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی دینی ، انسانی اور اخلاقی فرض کی بنیاد پر پوری سنجیدگی کے ساتھ تمام ضرورت مندوں کی مدد کے لۓ آمادہ ہے ۔ ابوالحسن فقیہ نے مزید کہا کہ ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لۓ امداد روانہ کرنا بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
سعودی عرب میں اقتدار کی رسہ کشی اپنے عروج پر
Posted: 27/10/2011 in All News, Breaking News, Important News, Saudi Arab, Bahrain & Middle Eastسعودی عرب میں ولی عہدی کے مسئلے پرشاہی خاندان میں مسلح جھڑپ کی خبریں موصول ہوئي ہیں۔ مختلف ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد نائف بن عبدالعزیز کی ولی عہدی کے خلاف سعودی عرب کے شاہی خاندان میں مسلح جھڑپ ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق نائف بن عبدالعزیز کی ولی عہدی کے خلاف ایک سعودی شہزادے نے شاہ عبداللہ کی طرف ہتھیار اٹھا لیا جو شہزادوں کے درمیان جھڑپ اور تنازعہ پیدا ہونے کا سبب بنا۔ شہزادے کو یہ اعتراض تھا کہ وزیر داخلہ کو ولی عہد کیوں بنایا گيا ہے۔