آئندہ عالمی سیاست کا مرکز ایشیا ہو گا، عراق اور افغان جنگ سے امریکا معاشی مسائل سے دوچار ہوا، ہلیری کلنٹن کا اعتراف

Posted: 12/10/2011 in Afghanistan & India, All News, Important News, Pakistan & Kashmir, Survey / Research / Science News, USA & Europe

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا نے 10 سال تک افغانستان اور عراق میں بہت زیادہ وسائل کا استعمال کیا اور افغانستان سے فوج کے انخلا کے سلسلے میں واشنگٹن اہم موڑ پر کھڑا ہے۔  امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے تسلیم کیا ہے کہ عراق اور افغان جنگ سے امریکا معاشی مسائل سے دوچار ہوا ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا نے 10 سال تک افغانستان اور عراق میں بہت زیادہ وسائل کا استعمال کیا اور افغانستان سے فوج کے انخلا کے سلسلے میں واشنگٹن اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ عالمی سیاست کا مرکز افغانستان اور عراق کی بجائے ایشیا ہو گا جس میں امریکا مرکزی کردار ادا کرے گا۔ اس سلسلے میں واشنگٹن چین، بھارت اور انڈونیشیا سے ترجیحی بنیادوں پر تعلقات استوار کرے گا۔

Comments are closed.